کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4400 روپے کی بڑی کمی
- چاندی کی فی تولہ قیمت 46 روپے کے اضافے سے 8059 روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 44 ڈالر کی کمی سے 4494 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4400 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3773 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 46 روپے کے اضافے سے 8059 روپے ہوگئی۔


Comments