BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

وفاقی چیمبر کا برآمد کنندگان کیلئے فائنل ٹیکس ریجیم کی بحالی کا مطالبہ

  • فائنل ٹیکس ریجیم کے خاتمے نے برآمدی شعبے کو شدید متاثر کیا ہے، عاطف اکرام شیخ
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بجٹ تجاویز میں گڈز ایکسپورٹرز کیلئے فائنل ٹیکس ریجیم کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیڈریشن نے اپنی بجٹ تجاویز میں اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ فائنل ٹیکس ریجیم کے خاتمے نے برآمدی شعبے کو شدید متاثر کیا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ ایف ٹی آر کے خاتمے کے نتیجے میں برآمد کنندگان کے لیے قانونی تقاضوں (کمپلائنس) اور طویل کاغذی کارروائی (ڈاکومنٹیشن) میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

مزید برآں پالیسی میں اس تبدیلی نے ٹیکس سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو ہوا دی ہے اور آڈٹ کے نام پر ہراساں کیے جانے کے واقعات بڑھائے ہیں، جس سے برآمدی برادری کے لیے کاروبار میں آسانی کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے ملک کی معاشی بحالی کے تحفظ کے لیے اس پالیسی کو فوری طور پر واپس لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اشیاء کے برآمد کنندگان کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم کے خاتمے سے قانونی تقاضوں (کمپلائنس)، کاغذی کارروائی، ٹیکس سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور آڈٹ کی حد سے زیادہ پریشانیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری پر سے اس شدید ترین دستاویزی بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہماری بنیادی سفارش یہی ہے کہ برآمد کنندگان کے لیے ایف ٹی آر کو مکمل اور حتمی واجب الادا رقم کے طور پر بحال کیا جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف