دنیا
چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
- چینی صدر شی جن پنگ کی حادثے کی تحقیقات اور سخت احتساب کی ہدایت
شمالی چین کے صوبے شانزی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کےنتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکہ جمعہ کی رات گئے کنیوان کاؤنٹی میں لیوشینیو کوئلے کی کان میں اس وقت ہوا جب 247 کان کن زیرِ زمین ڈیوٹی پر موجود تھے۔
رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے حکام کو زخمیوں کے علاج اورسرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیوں میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی جب کہ حادثے کی تحقیقات اور قانون کے مطابق سخت احتساب کا حکم بھی دیا ہے۔
وزیرِاعظم لی چیانگ نے بھی ان ہدایات کی توثیق کرتے ہوئے معلومات کے بروقت اور درست اجراء اور سخت احتساب کا مطالبہ کیا۔
کنیواں کی مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ حادثے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


Comments