BR100 Increased By (0.15%)
BR30 Increased By (0.31%)
KSE100 Increased By (0.4%)
KSE30 Increased By (0.1%)
BAFL 58.50 Increased By ▲ 0.81 (1.4%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.13 (-0.48%)
BOP 33.45 Increased By ▲ 0.06 (0.18%)
CNERGY 10.63 Increased By ▲ 0.02 (0.19%)
DFML 17.90 Increased By ▲ 0.15 (0.85%)
DGKC 208.00 Increased By ▲ 0.77 (0.37%)
FABL 100.32 Increased By ▲ 0.50 (0.5%)
FCCL 54.47 Increased By ▲ 0.41 (0.76%)
FFL 16.08 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 23.49 Decreased By ▼ -0.30 (-1.26%)
HBL 303.82 Increased By ▲ 2.52 (0.84%)
HUBC 218.00 Increased By ▲ 0.78 (0.36%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.18 (1.73%)
KEL 7.18 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
LOTCHEM 27.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.48%)
MLCF 94.90 Decreased By ▼ -0.69 (-0.72%)
OGDC 315.30 Increased By ▲ 1.30 (0.41%)
PAEL 42.13 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
PIBTL 17.20 Increased By ▲ 0.19 (1.12%)
PIOC 271.00 Increased By ▲ 1.15 (0.43%)
PPL 216.40 Increased By ▲ 1.25 (0.58%)
PRL 58.81 Increased By ▲ 2.18 (3.85%)
SNGP 101.00 Increased By ▲ 0.08 (0.08%)
SSGC 25.31 Increased By ▲ 0.13 (0.52%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.95 Increased By ▲ 0.22 (1.73%)
TRG 61.43 Decreased By ▼ -0.37 (-0.6%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
دنیا

اٹلی کے شہر موڈینا میں گاڑی کا ہجوم پر حملہ، کم از کم 8 افراد زخمی

  • پولیس کے مطابق ڈرائیور ایک 30 سالہ شخص تھا جو برگامو میں پیدا ہوا اور شمالی افریقی نژاد ہے
شائع اپ ڈیٹ

اٹلی کے شمالی شہر موڈینا میں ایک شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور ایک 30 سالہ شخص تھا جو برگامو میں پیدا ہوا اور شمالی افریقی نژاد ہے۔ وہ موڈینا کے صوبے میں منتقل ہوا تھا۔ موڈینا کے میئر نے نشریاتی ادارے ری نیوز 24 کو بتایا کہ حادثے کے بعد وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اس کی گاڑی ایک دکان کے شیشے سے ٹکرا گئی۔

فرار ہونے والے ڈرائیور کو کچھ راہگیروں نے روک لیا، جن میں سے ایک پر اس نے چاقو سے حملہ کیا اور اسے معمولی زخمی کر دیا۔ بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کا نفسیاتی امراض کا علاج جاری تھا، تاہم وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے اس کی وجوہات یا ممکنہ دہشت گردی کے پہلو پر کوئی وضاحت نہیں دی۔

میئر ماسیمو میتسیٹی نے ری نیوز 24 کو بتایا کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو افراد کو بولونیا کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جو موڈینا سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ہے۔

میئر نے واقعے کو جان بوجھ کر کیا گیا حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر ڈرائیور نے جان بوجھ کر فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھائی اور متعدد افراد کو کچل دیا۔

ایک زخمی شخص نے ری نیوز 24 کو بتایا کہ اس نے لوگوں کو گرتے ہوئے دیکھا اور گاڑی قریب آتے دیکھ کر زمین پر لیٹ گیا۔ اس کے مطابق ڈرائیور ممکنہ طور پر شراب یا منشیات کے زیر اثر تھا، تاہم حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

وزیراعظم جارجیا میلونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موڈینا میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی سنگین ہے اور انہیں امید ہے کہ ذمہ دار شخص کو اپنے عمل کا مکمل جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

دوسری جانب دائیں بازو کی مخالف امیگریشن لیگ پارٹی کے رہنما ماتّیو سالوینی نے بھی ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے ڈرائیور کے شمالی افریقی پس منظر کا ذکر کیا اور اسے دوسری نسل کا مجرم قرار دیا۔

Comments

200 حروف