BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو دعویٰ کیا ہے کہ نائجیریا اور امریکی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں داعش کا نائب کمانڈر ابو بلال المنوکی مارا گیا۔

اس کارروائی پر ردِعمل دیتے ہوئے نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو کا کہنا تھا کہ یہ کامیاب حملہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مؤثر حکمتِ عملی کی ایک بہترین مثال ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کارروائی کے عین مقام کا انکشاف کیے بغیر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ آج رات میری ہدایت پر امریکی اور نائجیریا کی بہادر افواج نے دنیا کے سب سے زیادہ سرگرم دہشت گرد کو میدانِ جنگ سے ختم کرنے کے لیے ایک انتہائی پیچیدہ اور باریک بینی سے تیار کردہ مشن کو بہترین انداز میں سرانجام دیا۔ داعش کے دوسرے کمانڈر ابو بلال المنوکی کا خیال تھا کہ وہ افریقہ میں چھپ سکتا ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ ہمارے پاس ایسے ذرائع موجود ہیں جو ہمیں اس کی ہر نقل و حرکت سے باخبر رکھ رہے تھے۔

نائجیریا کے صدر ٹینوبو نے ایکس پر اپنے بیان میں تصدیق کی کہ جھیل چاڈ کے علاقے میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیے گئے اس حملے کے ابتدائی نتائج کے مطابق ابو بلال المنوکی عرف ابو مینوک اپنے متعدد قریبی کمانڈروں اور ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

صدر ٹینوبو کا کہنا تھا کہ نائجیریا کی افواج نے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر اس دلیرانہ مشترکہ کارروائی کو کامیابی سے ہمکنار کیا جس سے داعش کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا۔

امریکی سرکاری ریکارڈ کے مطابق نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ابو بلال المنوکی کو بائیڈن انتظامیہ نے 2023 میں عالمی دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آپریشن میں بھرپور تعاون پر نائجیریا کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ نائجیریا مذہبی تفریق کے الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی سیکیورٹی فورسز بلا تفریق ان تمام مسلح جتھوں کے خلاف کارروائی کرتی ہیں جو مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

Comments

200 حروف