BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

شی جن پنگ آبنائے ہرمز کھلوانے پر متفق، ٹرمپ، جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، چین

  • ایرانی تیل امپورٹ کرنے والی چینی کمپنیوں پر سے پابندیاں ہٹانے کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تہران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنی چاہیے، تاہم چین نے اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ اس معاملے میں کردار ادا کرے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ سے دو روزہ تفصیلی ملاقات کے بعد جمعہ کو بیجنگ سے واپسی کے سفر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ ایرانی تیل امپورٹ کرنے والی چینی کمپنیوں پر سے امریکی پابندیاں ہٹانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چین، ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

صدارتی طیارے ایئر فورس ون میں جب ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوئی پکی یقین دہانی کرائی ہے؟ تو ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں یہاں کوئی فیور نہیں مانگ رہا، کیونکہ جب آپ کسی سے فیور لیتے ہیں تو جواب میں آپ کو بھی فیور دینا پڑتی ہے۔

صدر شی جن پنگ نے ایران کے موضوع پر ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت کے حوالے سے خود تو خاموشی اختیار کی، تاہم چین کے وزیرِ خارجہ نے جاری جنگ پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کیا۔ چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی جنگ ہے جس کی شروعات ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور اب اسے مزید طول دینے کا کوئی اخلاقی یا منطقی جواز نہیں ہے۔

ہم آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران نے تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جہاں سے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت سے قبل دنیا بھر کی 20 فیصد پٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کی ترسیل ہوتی تھی۔ بحری گزرگاہ کی اس بندش نے تاریخ کے شدید ترین تیل بحران کو جنم دیا جس نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو آگ لگادی ہے۔

امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک ہزاروں ایرانی شہید ہو چکے ہیں جبکہ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان چھڑنے والی نئی جنگ بھی ہزاروں لبنانیوں کی جان لے چکی ہے۔

امریکہ نے گزشتہ ماہ حملے تو معطل کر دیے تھے مگر ایران کا سمندری محاصرہ (پورٹ بلاکیڈ) شروع کر دیا۔ تہران کا مؤقف ہے کہ جب تک امریکی محاصرہ ختم نہیں ہوتا، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، جبکہ ٹرمپ نے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ بمباری کی دھمکی دے رکھی ہے۔ بیجنگ میں شی جن پنگ کے ساتھ کھڑے ہو کر ٹرمپ نے دو ٹوک کہا کہ ہم ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے اور ہمیں یہ سمندری راستہ ہر حال میں کھلا چاہیے۔

ایران ہمیشہ سے ایٹمی ہتھیار بنانے کے عزائم کی تردید کرتا رہا ہے، اور اب اس نے اپنی جوہری تحقیق روکنے یا افزودہ یورینیئم کے خفیہ ذخائر کو تلف کرنے سے انکار کردیا ہے جس نے صدر ٹرمپ کو سخت مایوس اور برہم کر رکھا ہے۔

Comments

200 حروف