BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.42%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.66 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.71 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
DFML 17.96 Increased By ▲ 0.47 (2.69%)
DGKC 188.50 Increased By ▲ 1.28 (0.68%)
FABL 93.32 Decreased By ▼ -0.39 (-0.42%)
FCCL 51.68 Increased By ▲ 0.03 (0.06%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.88 Decreased By ▼ -0.16 (-0.84%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.77 Decreased By ▼ -0.08 (-0.81%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.10 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
MLCF 91.15 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
OGDC 314.95 Increased By ▲ 1.56 (0.5%)
PAEL 35.00 Decreased By ▼ -0.24 (-0.68%)
PIBTL 14.30 Decreased By ▼ -0.41 (-2.79%)
PIOC 237.99 Decreased By ▼ -1.63 (-0.68%)
PPL 220.39 Decreased By ▼ -0.97 (-0.44%)
PRL 89.87 Decreased By ▼ -1.35 (-1.48%)
SNGP 91.25 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SSGC 23.28 Decreased By ▼ -0.02 (-0.09%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.17 Decreased By ▼ -0.39 (-3.11%)
TRG 55.15 Decreased By ▼ -0.64 (-1.15%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کھیل

پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیدی

  • ناہید رانا نے دوسری اننگز میں 40 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
شائع اپ ڈیٹ

میرپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز ناہید رانا نے 40 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف 104 رنز سے فتح دلا دی۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلہ دیش نے آخری سیشن میں 7 وکٹیں حاصل کر کے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ڈبییوٹنٹ عبداللہ فضل 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

سلمان علی آغا 26، محمد رضوان، سعود شکیل اور اذان اویس 15، 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 4، امام الحق اور کپتان شان مسعود 2، 2، حسن علی ایک اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے 5، تیج الاسلام اور تسکین احمد نے 2، 2 جبکہ مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بنگلہ دیشی کپتان شانتو نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا کہ جس طرح تمام کھلاڑیوں نے پرفارمنس دی مجھے ان سب پر فخر ہے۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم گیند اور بلے دونوں کے ساتھ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ میرا خیال تھا کہ ہمیں پہلی اننگز میں مزید رنز بنانے چاہیے تھے۔

Comments

200 حروف