BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.14%)
KSE100 Increased By (0.18%)
KSE30 Increased By (0.18%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.94 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 30.47 Increased By ▲ 0.12 (0.4%)
CNERGY 13.14 Increased By ▲ 0.02 (0.15%)
DFML 16.81 Increased By ▲ 0.91 (5.72%)
DGKC 192.80 Increased By ▲ 0.35 (0.18%)
FABL 94.15 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 52.93 Increased By ▲ 0.14 (0.27%)
FFL 14.84 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
GGL 19.37 Decreased By ▼ -0.19 (-0.97%)
HBL 307.00 Increased By ▲ 0.90 (0.29%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.14 (0.53%)
MLCF 93.58 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
OGDC 315.40 Decreased By ▼ -1.33 (-0.42%)
PAEL 35.63 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIBTL 14.93 Increased By ▲ 0.25 (1.7%)
PIOC 243.68 Increased By ▲ 0.47 (0.19%)
PPL 224.70 Decreased By ▼ -2.21 (-0.97%)
PRL 93.40 Increased By ▲ 0.38 (0.41%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.86 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
TELE 7.85 Increased By ▲ 0.05 (0.64%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.92 Increased By ▲ 0.36 (0.64%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کھیل

محمد عباس کی پانچ وکٹیں، بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو برتری دلوا دی

  • ڈیبیو کرنے والے دونوں بیٹسمینوں کی شاندار شراکت نے بھی پاکستان کو مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا
شائع اپ ڈیٹ

محمد عباس کی پانچ وکٹوں سے سجی شاندار کی بدولت بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 413 رنز تک محدود رہی، جس کے بعد ڈیبیو کرنے والے دو بیٹسمینوں کی عمدہ شراکت نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

اوپنر اذان اویس 85 رنز پر ناقابلِ شکست رہے جبکہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عبداللہ فضل 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، یوں ڈھاکہ میں دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ پر 179 رنز بنا لیے۔

مہمان ٹیم کو 234 رنز کا خسارہ درپیش ہے، تاہم تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صبح کے سیشن میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ بعد ازاں انہوں نے مزید دو وکٹیں لے کر 34 اوورز میں 92 رنز کے عوض پانچ وکٹیں مکمل کیں، جو ان کے کیریئر کی چھٹی مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں ہیں۔

بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے پہلے دن 101 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے 179 گیندوں پر 71 رنز کی دفاعی اننگز کھیلی۔

مشفق الرحیم نے اپنی 39ویں سالگرہ مناتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کے لیے 50 یا اس سے زائد رنز کی 42 اننگز کے تمیم اقبال کے ریکارڈ کو برابر کر لیا۔

بنگلہ دیش نے دوسرے دن کا آغاز نسبتاً بہتر انداز میں کیا، تاہم 36 سالہ محمد عباس نے منظم اور نپی تلی بولنگ کے ذریعے ان کی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کر دیا۔

لٹن داس شارٹ پچ گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ مہدی حسن مرزا چھکا لگانے کے اگلے ہی گیند پر 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

تاج الاسلام بھی 17 رنز بناکر محمد عباس کی ایک باؤنسر پر کیچ آؤٹ ہو گئے، جبکہ لنچ کے بعد پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے مشفق الرحیم کو بولڈ کر دیا۔

تسکین احمد نے آخر میں 28 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تاہم وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے، جنہوں نے 113 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ کوچ محمد صلاح الدین نے کہا ہے کہ ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی، جبکہ سلپ کیچنگ میں کمزوریاں واضح رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو مواقع ڈراپ ہوئے اور اگر مزید 50 سے 60 رنز بنتے تو صورتحال بہتر ہو سکتی تھی۔

پاکستان نے اپنی اننگز کا آغازبھرپور انداز میں کیا، جہاں امام الحق اور اذان اویس نے اوپننگ وکٹ کے لیے 106 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم مہدی حسن مرزا نے امام الحق کو 45 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

امام الحق نے محمد عباس کی بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی شاندار بولنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوان بیٹسمین اذان اویس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بہترین حوصلے کے ساتھ بیٹنگ کی۔

Comments

200 حروف