BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Increased By (0.2%)
BAFL 56.40 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
BIPL 24.87 Increased By ▲ 0.24 (0.97%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.06 (-0.2%)
CNERGY 12.87 Decreased By ▼ -0.11 (-0.85%)
DFML 18.30 Increased By ▲ 0.81 (4.63%)
DGKC 189.20 Increased By ▲ 1.98 (1.06%)
FABL 92.99 Decreased By ▼ -0.72 (-0.77%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.09 (0.17%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 18.95 Decreased By ▼ -0.09 (-0.47%)
HBL 303.49 Decreased By ▼ -0.29 (-0.1%)
HUBC 200.08 Increased By ▲ 1.12 (0.56%)
HUMNL 9.89 Increased By ▲ 0.04 (0.41%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.17%)
LOTCHEM 26.01 Decreased By ▼ -0.16 (-0.61%)
MLCF 91.75 Increased By ▲ 0.52 (0.57%)
OGDC 314.35 Increased By ▲ 0.96 (0.31%)
PAEL 35.00 Decreased By ▼ -0.24 (-0.68%)
PIBTL 14.40 Decreased By ▼ -0.31 (-2.11%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.40 Decreased By ▼ -0.96 (-0.43%)
PRL 92.41 Increased By ▲ 1.19 (1.3%)
SNGP 90.31 Decreased By ▼ -0.56 (-0.62%)
SSGC 23.32 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.09 (-1.18%)
TPLP 12.21 Decreased By ▼ -0.35 (-2.79%)
TRG 55.58 Decreased By ▼ -0.21 (-0.38%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.06 (0.75%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.02 (2%)
کاروبار اور معیشت

ٹی ڈی اے پی اور پاکستان سنگل ونڈو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد پاکستان کے تجارتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے برآمدات کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد پاکستان کے تجارتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرنا ہے جس کے تحت ریگولیٹری کارکردگی کو بہتر بنانے اور برآمد و درآمد سے وابستہ کاروباری برادری کو جدید اور مربوط سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

پاکستان میں ڈیجیٹل تجارتی تبدیلی کے مرکزی ادارے کے طور پر پاکستان سنگل ونڈو، ٹی ڈی اے پی کے ساتھ مل کر برآمدی سہولت کاری کے عمل کو ہم آہنگ کرے گا اور ٹی ڈی اے پی کے اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، بشمول پاکستان ٹریڈ پورٹل اینڈ ایکسپورٹرز ڈائریکٹری، کو پی ایس ڈبلیوکے وسیع تر نظام میں ضم کرے گا۔

اس انضمام کا مقصد تاجروں کو اہم تجارتی معلومات اور خدمات تک بغیر رکاوٹ اور حقیقی وقت میں رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ دستی طریقہ کار پر انحصار کم کیا جا سکے، جہاں پی ایس ڈبلیوان اصلاحات کے لیے ڈیجیٹل فریم ورک فراہم کرے گا، وہیں ٹی ڈی اے پی بطور ملک کا اہم تجارتی فروغی ادارہ کلیدی کردار ادا کرے گا۔

معاہدے کے تحت ٹی ڈی اے پی اپنے علاقائی دفاتر، تجارتی تنظیموں اور بین الاقوامی روابط کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے ان اسٹیک ہولڈرز کی نشاندہی اور شمولیت یقینی بنائے گا جو پی ایس ڈبلیوکی ڈیجیٹل اصلاحات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ٹی ڈی اے پی اپنے نمایاں مقامی ایونٹس میں پی ایس ڈبلیوکو خصوصی جگہ بھی فراہم کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جا سکے اور پیپر لیس تجارتی سہولیات کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ تعاون ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی پر بھی خصوصی توجہ دے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف