مارکٹس
عمران احمد اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے نئے سی ای او مقرر
- گیارہ مئی 2026 کو عمران احمد کمپنی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ جو اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے نے عمران احمد کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔
نوٹس کے مطابق اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عمران احمد کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ان کی تقرری ڈائریکٹرز کے آئندہ انتخابات تک باقی ماندہ مدت کے لیے مؤثر ہوگی۔
عمران احمد 11 مئی 2026 کو کمپنی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یہ پیش رفت اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے سی ای او علی راٹھور کے استعفیٰ کے چند ماہ بعد سامنے آئی ہے۔


Comments