BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے کی بڑھتی امیدیں، ڈالر دباؤ کا شکار

  • جاپان کی جانب سے ین کی حمایت میں مداخلت دوبارہ شروع ہونے سے سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ میں ممکنہ کشیدگی میں کمی کی امیدوں کے باعث جمعرات کو امریکی ڈالر دباؤ کا شکار رہا، جبکہ تیل سے منسلک کرنسیوں کو سہارا ملا۔ دوسری جانب جاپان کی جانب سے ین کی حمایت میں مداخلت دوبارہ شروع ہونے سے سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے۔

ایران نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ امریکی امن تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تجویز کے تحت جنگ کے باضابطہ خاتمے کی بات کی گئی ہے، تاہم ایران کے جوہری پروگرام کی معطلی اور آبنائے ہرمز کھولنے جیسے اہم امریکی مطالبات تاحال حل طلب ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز شپنگ کے لیے نہ کھولی گئی تو تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔ ابتدائی ٹریڈنگ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

آر بی سی کیپیٹل مارکیٹس کی عالمی کموڈیٹی اسٹریٹجی سربراہ ہیلیما کرافٹ نے کہا کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا آبنائے ہرمز کھولنے کے حوالے سے کوئی حقیقی پیش رفت ہوئی ہے یا دنیا محض جنگ بندی مگر تیل کے بغیر جیسی صورتحال میں پھنسی ہوئی ہے۔

ادھر کشیدگی میں کمی کی امید نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو نیچے لایا، جس سے مہنگائی کے خدشات کم ہوئے اور امریکی بانڈ ییلڈز میں بھی کمی دیکھی گئی۔ ڈالر انڈیکس 97.950 تک گر گیا، جو گزشتہ ہفتے کی بلند سطح 99.092 سے کافی کم ہے۔

یورو 0.1 فیصد مضبوط ہو کر 1.1757 ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ جاپانی ین کو اس قیاس آرائی سے مزید تقویت ملی کہ جاپانی حکام نے بدھ کو کرنسی خرید کر مداخلت کی۔

ڈالر ایک موقع پر 155 ین تک گر گیا تھا، تاہم بعد میں 156.15 ین پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ جاپان کے اعلیٰ کرنسی سفارتکار اتسوشی میمورا نے کہا کہ جاپان مداخلت کے معاملے میں کسی پابندی کا شکار نہیں۔

ذرائع کے مطابق جاپانی حکام نے گزشتہ ہفتے تقریباً 35 ارب ڈالر فروخت کر کے ین کو سہارا دیا تھا۔

Comments

200 حروف