BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.79 Decreased By ▼ -0.35 (-0.59%)
BIPL 26.82 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.38 Increased By ▲ 0.26 (0.74%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.77 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
DGKC 221.94 Increased By ▲ 3.32 (1.52%)
FABL 96.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 58.36 Increased By ▲ 1.61 (2.84%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 23.54 Decreased By ▼ -0.12 (-0.51%)
HBL 294.10 Increased By ▲ 1.11 (0.38%)
HUBC 231.41 Decreased By ▼ -0.40 (-0.17%)
HUMNL 11.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.45%)
KEL 8.75 Increased By ▲ 0.33 (3.92%)
LOTCHEM 28.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.53%)
MLCF 107.15 Increased By ▲ 3.85 (3.73%)
OGDC 339.96 Increased By ▲ 1.79 (0.53%)
PAEL 44.49 Increased By ▲ 1.02 (2.35%)
PIBTL 18.64 Increased By ▲ 0.94 (5.31%)
PIOC 273.85 Increased By ▲ 3.85 (1.43%)
PPL 247.98 Increased By ▲ 3.66 (1.5%)
PRL 35.29 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
SNGP 123.17 Decreased By ▼ -2.49 (-1.98%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 10.57 Decreased By ▼ -0.26 (-2.4%)
TRG 64.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.77%)
UNITY 11.12 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.01 (0.8%)
دنیا

متحدہ عرب امارات کی سوڈان ایئرپورٹ حملے میں ملوث ہونے کی تردید

  • سوڈان طویل عرصے سے امارات پر نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز کی حمایت کا الزام عائد کرتا رہا ہے
شائع May 6, 2026 اپ ڈیٹ May 6, 2026 03:42pm

متحدہ عرب امارات نے سوڈان کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ خرطوم ایئرپورٹ پر حملے میں اماراتی ڈرون استعمال کیا گیا، جو مبینہ طور پر ایتھوپیا سے اڑا تھا۔ یہ بیان ایک اماراتی عہدیدار نے منگل کی شب جاری کیا۔

سوڈان طویل عرصے سے امارات پر نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز کی حمایت کا الزام عائد کرتا رہا ہے، جو گزشتہ تین سال سے سوڈانی فوج کے خلاف خانہ جنگی میں مصروف ہے۔ امارات ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے اور کہتا ہے کہ وہ اس تنازع کے خاتمے کا خواہاں ہے۔

پیر کو سوڈانی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ اماراتی حمایت میں اضافہ ہوا ہے، اور ایسی تصاویر و فلائٹ روٹس پیش کیے جن کے مطابق اماراتی ملکیت کے ڈرونز نے ایتھوپیا کے شہر باہر دار سے اڑان بھر کر مارچ اور مئی میں سوڈان کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ تاہم اس معلومات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

سوڈانی حکام نے اس مبینہ خلاف ورزی پر ردعمل دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ اماراتی عہدیدار کے مطابق یہ الزامات حقائق سے ہٹ کر ہیں اور ذمہ داری سے بچنے کی کوشش ہیں، جن کا مقصد جنگ کو طول دینا اور امن عمل میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

دوسری جانب ایتھوپیا نے بھی ان الزامات کی تردید کی ہے۔ جبکہ مصر اور سعودی عرب نے خرطوم ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کو مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

یاد رہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان اختلافات کے بعد شروع ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ملک شدید بحران کا شکار ہے۔

Comments

200 حروف