BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

سیکرٹ سروس کا وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح مشتبہ شخص سے فائرنگ کا تبادلہ

  • یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا، جس کے باعث وائٹ ہاؤس کو مختصر وقت کے لیے لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔
شائع اپ ڈیٹ

امریکی سیکرٹ سروس نے پیر کے روز بتایا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مسلح اور مشکوک شخص کا سامنا کیا، جس نے بعد ازاں اہلکاروں پر فائرنگ کی اور پھر پیدل فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں قابو کر لیا گیا۔

یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا، جس کے باعث وائٹ ہاؤس کو مختصر وقت کے لیے لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

امریکی سیکرٹ سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر میتھیو کوئن کے مطابق گشت کرنے والے اہلکاروں نے ایک شخص کو دیکھا جو مشکوک رویہ اختیار کیے ہوئے تھا اور جس کے پاس ہتھیار ہونے کے آثار تھے۔ جب اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہو گیا اور اس نے اہلکاروں کی سمت فائرنگ کی۔

اس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے وہ شخص زخمی ہوا اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں ایک کم عمر راہ گیر بھی متاثر ہوا تاہم اسے جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات واشنگٹن پولیس کر رہی ہے جبکہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت محفوظ تھے۔

Comments

200 حروف