BR100 Increased By (1.4%)
BR30 Increased By (1.58%)
KSE100 Increased By (1.12%)
KSE30 Increased By (1.31%)
BAFL 62.13 Increased By ▲ 0.49 (0.79%)
BIPL 28.42 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
BOP 37.13 Increased By ▲ 0.28 (0.76%)
CNERGY 8.50 Increased By ▲ 0.18 (2.16%)
DFML 20.52 Decreased By ▼ -0.07 (-0.34%)
DGKC 233.98 Increased By ▲ 7.08 (3.12%)
FABL 104.18 Increased By ▲ 2.62 (2.58%)
FCCL 58.63 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
FFL 18.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
GGL 26.43 Decreased By ▼ -0.19 (-0.71%)
HBL 318.15 Increased By ▲ 12.24 (4%)
HUBC 235.65 Increased By ▲ 2.04 (0.87%)
HUMNL 11.25 Decreased By ▼ -0.03 (-0.27%)
KEL 8.17 Decreased By ▼ -0.07 (-0.85%)
LOTCHEM 30.56 Increased By ▲ 1.18 (4.02%)
MLCF 109.51 Increased By ▲ 2.34 (2.18%)
OGDC 348.72 Increased By ▲ 3.29 (0.95%)
PAEL 46.72 Increased By ▲ 1.33 (2.93%)
PIBTL 18.86 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
PIOC 286.21 Increased By ▲ 1.65 (0.58%)
PPL 252.66 Increased By ▲ 3.95 (1.59%)
PRL 36.45 Increased By ▲ 0.16 (0.44%)
SNGP 120.55 Increased By ▲ 1.78 (1.5%)
SSGC 32.35 Increased By ▲ 0.98 (3.12%)
TELE 9.09 Decreased By ▼ -0.12 (-1.3%)
TPLP 12.54 Increased By ▲ 0.90 (7.73%)
TRG 67.30 Decreased By ▼ -0.32 (-0.47%)
UNITY 10.75 Decreased By ▼ -0.18 (-1.65%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.02 (-1.56%)
کاروبار اور معیشت

کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، وفاقی وزیر بحری امور

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 ہزار 603 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اتوار کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور لاجسٹکس کا شعبہ مستحکم ہورہا ہے۔

وزیر بحری امور نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر 19 جہازوں کی آمداورایک جہاز کی روانگی شیڈول ہے جو بندرگاہ پر مسلسل بحری سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 ہزار 603 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا جو بندرگاہ کی موثر کارکردگی کا ثبوت ہے۔

جنید انوار چوہدری کے مطابق کنٹینرائزڈ کارگو سرِفہرست رہا جس کی مجموعی مقدار 45 ہزار171 ٹن ریکارڈ کی گئی اس میں 19 ہزار303 ٹن درآمدات اور 25 ہزار 868 ٹن برآمدات شامل ہیں، اسی طرح بلک کارگو کی مقدار 11 ہزار 944 ٹن رہی جبکہ کلنکر کی برآمدات 6 ہزار114 ٹن تک پہنچیں۔

وزیر بحری امورنے مزید بتایا کہ مائع کارگو کی ہینڈلنگ بھی 10 ہزار 352 ٹن رہی جو توانائی سپلائی چین کی بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

ان کے مطابق کراچی پورٹ پر اس وقت 14 جہاز لنگر انداز اور 7 جہاز روانہ ہوئے ہیں، جہاں مختلف اشیاء کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہازوں کی مسلسل آمد و رفت پاکستان کی سمندری تجارت میں بہتری اورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ کا واضح اشارہ ہے جبکہ کراچی پورٹ اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف