پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو ایونٹ سے باہر کردیا
- حیدرآباد کنگز مین نے 160 رنز کا ہدف 15.2 اوورزمیں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے الیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کیخلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ حیدرآباد کنگز مین الیمنیٹر ٹو میں پہنچ گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
93 کے اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے باوجود شان مسعود نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور آخر تک ڈٹے رہے۔ انہوں نے 46 گیندوں پر 69 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود نے 4 چھکے اور4چوکے لگائے۔
ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں سکور نہ کرسکا۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی،عاکف جاوید اور حنین شاہ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
حیدرآباد کنگز مین نے 160 رنز کا ہدف 15.2 اوورزمیں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے عثمان خان اورمعاذ صداقت نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔دونوں نے 64،64رنز جوڑے۔


Comments