ریکارڈ ساز سیمی فائنل کا پہلا مرحلہ : دفاعی چیمپئن پی ایس جی نے بائرن میونخ کو 4-5 سے ہرا دیا
- انگلش کپتان نے مائیکل اولیسے کو بروقت پاس فراہم کیا لیکن ان کا قریب سے مارا گیا شاٹ گول لائن سے کلیئر کر دیا گیا
دفاعی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں بائرن میونخ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دے دی۔
یہ مقابلہ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز والا میچ بن گیا ہے۔ پی ایس جی کی جانب سے کویچا کوارٹسیلیا اور عثمان ڈیمبیلے نے دو دو گول اسکور کیے۔
میچ کا آغاز بائرن کے ہیمیری کین نے 17 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے کیا، جس کے ساتھ ہی وہ مسلسل 6 چیمپئنز لیگ میچوں میں گول کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے۔ تاہم پی ایس جی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ایک وقت میں 2-5 کی برتری حاصل کر لی۔ بائرن میونخ نے ہمت نہ ہاری اور تین منٹ کے اندر دو گول کر کے خسارہ کم کیا، تاکہ دوسرے مرحلے کے لیے اپنی امیدیں برقرار رکھ سکیں۔
پی ایس جی کے کوچ لوئس اینریک نے میچ کی رفتار کو ناقابل یقین قرار دیا جب کہ بائرن کے دفاعی کھلاڑی جوناتھن تاہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر دو گول کے فرق سے جیت کر فائنل میں پہنچنے کا پورا یقین ہے۔ اب سب کی نظریں میونخ میں ہونے والے دوسرے مرحلے پر مرکوز ہیں۔


Comments