دنیا
بھارت میں سوئس ایئر کی پرواز میں ٹیک آف سے قبل انجن میں آگ لگ گئی، 6 مسافر زخمی
- رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی علی الصبح پیش آیا
اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوئس ایئر کی دہلی سے زیورخ جانے والی پرواز کے ٹیک آف سے قبل ایک انجن میں خرابی اور آگ لگنے کے بعد ٹیک آف منسوخ کر دیا گیا اور جہاز کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر ہی خالی کرا لیا گیا، واقعہ کے نتیجے میں 6 مسافر زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی علی الصبح پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف رول کے دوران تھا کہ اچانک ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عملے نے فوری طور پر طیارہ روک دیا اور ہنگامی انخلا (ایمرجنسی ایویکیویشن) شروع کر دیا۔
زخمی ہونے والے 6 مسافروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ انجن فیل ہونے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔


Comments