BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

بھارت کا پیدائشی شہریت سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل

  • امریکی صدر کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں، یہ تبصرہ نہ صرف حقائق سے لاعلمی پر مبنی بلکہ غیر مناسب اور انتہائی ناگوار بھی ہے، ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ رندھیر جیسوال
شائع اپ ڈیٹ

بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیے گئے ان ریمارکس کو حقائق سے لاعلمی پر مبنی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے جس میں بھارت کو (جہنم نما) کہا گیا تھا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبصرہ غیر مناسب اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کے منافی ہے۔

یہ ریمارکس قدامت پسند تجزیہ نگار مائیکل سیویج نے ایک ریڈیو شو کے دوران کیے تھے، جس کا اسکرپٹ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو بغیر کسی تبصرے کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا۔ اسکرپٹ کے مطابق سیویج کا کہنا تھا کہ یہاں پیدا ہونے والا بچہ فوری شہری بن جاتا ہے اور پھر وہ چین، بھارت یا کرہ ارض کے کسی دوسرے ہیل ہول سے اپنے پورے خاندان کو یہاں لے آتے ہیں۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ موجودہ تارکین وطن میں امریکہ کے لیے کوئی وفاداری نہیں ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریمارکس واضح طور پر معلومات کی کمی، نامناسب اور انتہائی ناگوار ہیں۔ یہ یقینی طور پر بھارت امریکہ تعلقات کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے جو طویل عرصے سے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔

دوسری جانب نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ بھارت ایک عظیم ملک ہے اور وہاں کی قیادت میں ان کے بہترین دوست موجود ہیں۔

بھارت کی اہم اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس ریمارک کو انتہائی توہین آمیز اور بھارت دشمن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اس معاملے کو امریکی صدر کے ساتھ اٹھائیں اور سخت احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 55 لاکھ بھارتی نژاد افراد امریکہ میں مقیم ہیں۔ اگرچہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں مودی اور ٹرمپ کے تعلقات خوشگوار رہے، تاہم گزشتہ سال محصولات (ٹیرف) کے معاملے پر ان تعلقات میں کچھ سرد مہری دیکھی گئی تھی، جسے دور کرنے کے لیے اب دونوں ممالک ایک تجارتی معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔

Comments

200 حروف