BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ایران امریکہ کشیدگی برقرار، ڈالر بلند سطح کے قریب مستحکم

  • امریکی ڈالر انڈیکس 98.644 پر رہا
شائع اپ ڈیٹ

مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور امن مذاکرات میں تعطل کے باعث جمعرات کو امریکی ڈالر میں غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی، جبکہ تیل کی قیمتیں دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئیں، جس نے عالمی سرمایہ کاروں کے جذبات پر دباؤ بڑھا دیا۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے دو بحری جہازوں کی تحویل اور امریکی بحری ناکہ بندی کے تسلسل کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کے باوجود امن مذاکرات کی بحالی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

اس صورتحال کے باعث یورو کی قدر 1.1712 ڈالر تک گر گئی، جو اپریل کے وسط کے بعد کم ترین سطح ہے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.3497 ڈالر پر رہا۔ آسٹریلوی ڈالر 0.7165 ڈالر اور نیوزی لینڈ ڈالر 0.59045 ڈالر پر مستحکم رہا۔ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر معمولی کمی کے ساتھ 159.48 ین پر آ گیا۔

امریکی ڈالر انڈیکس 98.644 پر رہا، جو اپریل کے بعد بلند ترین سطح کے قریب ہے۔ ماہرین کے مطابق توانائی بحران اور مہنگائی کے خدشات کے باعث عالمی معیشت پر دباؤ برقرار ہے، جبکہ فیڈرل ریزرو شرح سود میں فوری کمی سے گریز کرے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور طویل کشیدگی عالمی منڈیوں کے لیے خطرات بڑھا رہی ہے، جبکہ آنے والے معاشی ڈیٹا سے صورتحال مزید واضح ہو گی۔

Comments

200 حروف