BR100 Increased By (0.35%)
BR30 Increased By (0.69%)
KSE100 Increased By (0.3%)
KSE30 Increased By (0.3%)
BAFL 55.73 Decreased By ▼ -0.13 (-0.23%)
BIPL 24.38 Increased By ▲ 0.30 (1.25%)
BOP 28.80 Increased By ▲ 0.22 (0.77%)
CNERGY 12.92 Increased By ▲ 0.21 (1.65%)
DFML 16.15 Increased By ▲ 0.05 (0.31%)
DGKC 182.55 Increased By ▲ 0.94 (0.52%)
FABL 91.84 Increased By ▲ 0.24 (0.26%)
FCCL 51.59 Increased By ▲ 0.12 (0.23%)
FFL 14.06 Increased By ▲ 0.05 (0.36%)
GGL 20.20 Increased By ▲ 1.17 (6.15%)
HBL 288.94 Increased By ▲ 1.68 (0.58%)
HUBC 192.40 Increased By ▲ 0.89 (0.46%)
HUMNL 9.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.33%)
KEL 5.96 Increased By ▲ 0.02 (0.34%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 90.50 Increased By ▲ 0.69 (0.77%)
OGDC 301.31 Increased By ▲ 1.57 (0.52%)
PAEL 33.92 Increased By ▲ 0.33 (0.98%)
PIBTL 13.74 Increased By ▲ 0.02 (0.15%)
PIOC 231.50 Increased By ▲ 0.44 (0.19%)
PPL 218.01 Increased By ▲ 0.54 (0.25%)
PRL 102.60 Increased By ▲ 3.41 (3.44%)
SNGP 90.21 Increased By ▲ 0.29 (0.32%)
SSGC 23.00 Increased By ▲ 0.38 (1.68%)
TELE 7.08 Increased By ▲ 0.03 (0.43%)
TPLP 11.96 Increased By ▲ 0.14 (1.18%)
TRG 55.90 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.33 Decreased By ▼ -0.14 (-1.65%)
WTL 0.96 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستانی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس اور اسمارٹ اسکینرز کی تنصیب، ون ونڈو کلیئرنس کی جانب اہم قدم

  • مسافروں کی تیز رفتار اور سہل کلیئرنس کے لیے جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولت اور طریقہ کار کو سہل بنانے کے لیے ون ونڈو کلیئرنس سسٹم کے نفاذ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایئرپورٹ سیکیورٹی کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور انضمام کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ اس اہم اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید مشینری کی تنصیب کا منصوبہ وضع کیا گیا۔

مشاورتی عمل کا بنیادی محورای گیٹس کی تنصیب ہے جو اسمارٹ اسکینرز سے لیس ہوں گے، تاکہ مسافروں کی کلیئرنس کے عمل کو تیز تر بنایا جا سکے۔ نئے منصوبے کے تحت تمام سیکیورٹی چیکس کو مشترکہ کاؤنٹرز پر یکجا کر دیا جائے گا جہاں ایک ہی اسکیننگ سسٹم کے ذریعے وقت کی بچت اور رش میں کمی ممکن ہو سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو محفوظ ماحول میں تیز رفتار اور موثر کلیئرنس فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ نظام کی ہموار اور بلا تعطل فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی اشتراک کے ذریعے ہم انتظار کے وقت اور رش کو کم کر کے مسافروں کے سفر کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزارت دفاع کی جانب سے ہوائی اڈوں پر حفاظتی خدشات کا بھی احاطہ کیا گیا۔ سیکریٹری دفاع نے طیاروں اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسی جدید مشینری کی درآمد پر روشنی ڈالی جو پرندوں سے ٹکرانے کے حادثات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Comments

200 حروف