BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

میڈرڈ اوپن میں شکست کے باوجود وینس ولیمز کلے کورٹ پر برقرار، فرنچ اوپن کی تیاریاں شروع

سات مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن کو رولینڈ گیروس (فرنچ اوپن) میں شرکت کے لیے 'وائلڈ کارڈ' کی ضرورت ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

وینس ولیمز نے میڈرڈ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے باوجود رواں برس فرنچ اوپن میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 45 سالہ امریکی ٹینس اسٹار پانچ سال بعد کلے کورٹ پر واپسی کر رہی ہیں۔

منگل کو میڈرڈ اوپن کے افتتاحی راؤنڈ میں وینس ولیمز کو ہم وطن کھلاڑی کیٹلن کیوڈو کے ہاتھوں 6-2 اور 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ سیزن کے وسط میں 16 ماہ کے طویل وقفے کے بعد واپسی کرنے والی وینس کی یہ مسلسل 10 ویں انفرادی شکست ہے۔ سات مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن کو اب رولینڈ گیروس (فرنچ اوپن) میں ایکشن میں نظر آنے کے لیے وائلڈ کارڈ کی ضرورت ہوگی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وینس ولیمز نے کہا کلے کورٹ پر دوبارہ قدم جمانے کے لیے یہ ایک بہترین آغاز تھا۔ بدقسمتی سے دیگر مصروفیات کی وجہ سے میں روم اوپن میں شرکت نہیں کر سکوں گی، جس کا مجھے بے حد دکھ ہے کیونکہ میرے شوہر اطالوی ہیں اور ہم وہاں جانا چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے برسوں سے کلے کورٹ پر ٹینس نہیں کھیلی، لیکن مجھے اس پر کھیلنا پسند ہے۔ آج کے میچ کے آخری لمحات میں مجھے محسوس ہوا کہ میں کورٹ پر بہتر کھیل رہی ہوں۔ ان تمام چیزوں کے لیے ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔واضح رہے کہ فرنچ اوپن کا آغاز 24 مئی سے ہوگا۔


Comments

200 حروف