BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
پاکستان

پی ایم اے کاکول میں 153ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

  • اکیڈمی سے عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، قطر اور سری لنکا سمیت متعدد دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی گریجویشن کی ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 38 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 72 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 15 ویں مجاہد کورس اور 27 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی سے عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، قطر اور سری لنکا سمیت متعدد دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی گریجویشن کی ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نشان امتیاز (ملٹری) ہلال جرات نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔

سربراہ پاک فضائیہ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ممتاز کیڈٹس کو اعزازات سے بھی نوازا۔

  • 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر بلال نسیم کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا۔
  • 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر محمد سعد موسیٰ کو پریذیڈنٹ گولڈ میڈل اور 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے دوست ملک نیپال سے تعلق رکھنے والے سینئر انڈر آفیسر پوبن کنور کو چیف آف ڈیفنس فورسز اوورسیز گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
  • 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے جنٹلمین کیڈٹ مسعود الرحمان کو مارکس مین میڈل سے نوازا گیا۔
  • 38 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے انڈر آفیسر حیدر بن عابد کو چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازا گیا۔
  • 15ویں مجاہد کورس کے سارجنٹ پیر محمد عبداللہ شاہ کو ’چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازا گیا۔
  • 72 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر علی بن وقار اور 27 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر ولیہ زیب کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔

Comments

200 حروف