BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 3 پیسے بہتری

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 278.92 پر بند ہوا
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور اس میں 0.01 فیصد بہتری آئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.92 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 278.95 روپے پر بند ہوئی تھی۔

اس دوران جمعہ کو محتاط تجارتی سرگرمیوں کے باعث امریکی ڈالر مسلسل دوسری ہفتہ وار گراوٹ کی جانب گامزن رہا، اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی اور ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو اپنی سیف ہیون (محفوظ پناہ گاہ) پوزیشنز ختم کرنے پر مائل کیا۔

ایشیائی مارکیٹ میں کرنسیوں کی قدر زیادہ تر ایک محدود دائرے میں رہی کیونکہ سرمایہ کار مزید تفصیلات کے منتظر ہیں جس کے باعث ڈالر کے مقابلے میں یورو 1.1783 ڈالر پر مستحکم رہا۔

مشترکہ کرنسی (یورو) مسلسل تیسرے ہفتہ وار اضافے کی راہ پر گامزن رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) کی تجارت 1.3526 ڈالر پر ہوئی۔

دونوں کرنسیوں نے ایران تنازع کے باعث ہونے والے نقصانات کا اب بڑے پیمانے پر ازالہ کرلیا اور وہ 7 ہفتوں کی اپنی بلند ترین سطح کے قریب منڈلارہی ہیں۔

ڈالر انڈیکس 98.212 پر مستحکم رہا۔ یہ انڈیکس مسلسل دوسرے ہفتے گراوٹ کی جانب گامزن ہے اور جنگ کی وجہ سے ہونے والے زیادہ تر اضافے کو کھو چکا ہے کیونکہ جنگ بندی کی امیدوں نے محفوظ ترین اثاثوں کی طلب میں کمی جاری رکھی ہے۔

او سی بی سی کے فاریکس اسٹریٹیجسٹ سم موہ سیونگ کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں اس وقت استحکام کے مرحلے میں ہیں کیونکہ وہ ہفتے کے آغاز میں جنگ بندی میں توسیع سے وابستہ امیدوں کے اثرات کو پہلے ہی اپنی قیمتوں میں شامل کرچکی ہیں۔

مزید برآں جمعہ کو ابتدائی تجارت کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

برینٹ کروڈ کے سودے 1.34 ڈالر یا 1.35 فیصد کمی کے بعد 98.05 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.65 ڈالر یا 1.74 فیصد کمی کے ساتھ 93.40 ڈالر فی بیرل پر آگئی جس سے گزشتہ سیشن کے دوران ہونے والے اضافے میں کمی واقع ہوئی۔

Comments

200 حروف