BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ایم ایم سی اور ٹی پی ایل انشورنس میں اشتراک، بی وائی ڈی مالکان کے لیے ایم ایم سی کیئرز لانچ

  • حادثات، چوری اور اچانک خرابی کی صورت میں مالی تحفظ اور فوری ہنگامی امداد کی فراہمی ممکن ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں دنیا کے صف اول کے این ای وی برانڈ بی وائی ڈی کے آفیشل پارٹنر میگا موٹر کمپنی(ایم ایم سی) نے ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ ایک اسٹریٹیجک شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت ملک بھر میں بی وائی ڈی گاڑیوں کے مالکان کے لیے ایم ایم سی کیئرز کے نام سے جامع پروٹیکشن پلان متعارف کرایا گیا ہے۔

اس خصوصی انشورنس پلان کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی وائی ڈی گاڑیوں کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جو صارفین کو حادثات، چوری، نقصان اور اچانک خرابی کی صورت میں مالی تحفظ فراہم کرے گا۔ اس پالیسی کا مقصد مرمت کے اخراجات کا بوجھ کم کرنا اور ہنگامی حالات میں فوری امداد کو یقینی بنانا ہے۔

میگا موٹر کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ دانش خلیق نے اسے کسٹمر فرسٹ تجربے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ٹی پی ایل انشورنس کے سی او او سید علی حسن زیدی نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر ایسے جدید حل فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ یہ سہولت بی وائی ڈی کے تمام نئے اور پرانے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

Comments

200 حروف