BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Decreased By (-0.23%)
KSE100 Increased By (0.04%)
KSE30 Increased By (0.11%)
BAFL 56.19 Decreased By ▼ -0.28 (-0.5%)
BIPL 24.80 Increased By ▲ 0.17 (0.69%)
BOP 30.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.4%)
CNERGY 12.85 Decreased By ▼ -0.13 (-1%)
DFML 18.18 Increased By ▲ 0.69 (3.95%)
DGKC 189.00 Increased By ▲ 1.78 (0.95%)
FABL 93.35 Decreased By ▼ -0.36 (-0.38%)
FCCL 51.70 Increased By ▲ 0.05 (0.1%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
GGL 18.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.53%)
HBL 302.95 Decreased By ▼ -0.83 (-0.27%)
HUBC 200.00 Increased By ▲ 1.04 (0.52%)
HUMNL 9.89 Increased By ▲ 0.04 (0.41%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.29 Increased By ▲ 0.12 (0.46%)
MLCF 91.65 Increased By ▲ 0.42 (0.46%)
OGDC 314.70 Increased By ▲ 1.31 (0.42%)
PAEL 34.99 Decreased By ▼ -0.25 (-0.71%)
PIBTL 14.40 Decreased By ▼ -0.31 (-2.11%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -1.12 (-0.47%)
PPL 220.69 Decreased By ▼ -0.67 (-0.3%)
PRL 92.10 Increased By ▲ 0.88 (0.96%)
SNGP 90.99 Increased By ▲ 0.12 (0.13%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.11 (-1.45%)
TPLP 12.16 Decreased By ▼ -0.40 (-3.18%)
TRG 55.28 Decreased By ▼ -0.51 (-0.91%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.06 (0.75%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
ٹیکنالوجی

پاکستان کی سپر نیٹ گلوبل نے افریقہ میں پہلی سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی سروس کا آغاز کر دیا

  • افریقہ کو اب بھی قابل بھروسہ اور تیز رفتار ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

ٹیلی کارڈ کی ملکیتی ذیلی کمپنی سپر نیٹ گلوبل نے افریقہ میں اپنے پہلے سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیویٹی سلوشن کی کامیاب تنصیب کا اعلان کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق تنزانیا میں فراہم کی گئی اس سروس کے ذریعے سیٹلائٹ انفرااسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ صلاحیت کی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کی گئی ہے، جس سے افریقی براعظم میں سپر نیٹ گلوبل کے آپریشنز کا دائرہ کار وسیع ہو گیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افریقہ کو اب بھی قابل بھروسہ اور تیز رفتار ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیویٹی ایسے ماحول میں ایک وسیع اور تیزی سے نافذ ہونے والا حل فراہم کرتی ہے، جس سے تنظیمیں مواصلاتی خلیج کو ختم کرنے اور ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات میں مدد حاصل کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ تنصیب ان مارکیٹوں میں وسعت حاصل کرنے کی ہماری حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے جہاں ہماری صلاحیتیں بامعنی اثر ڈال سکیں۔ سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی میں ہمارا تجربہ ہمیں ان خطوں میں قابل بھروسہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے جہاں روایتی نیٹ ورکس محدود ہو سکتے ہیں اور اس حوالے سے افریقہ ایک بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔

Comments

200 حروف