پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کی دوسری فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی
- کپتان لبوشین نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدر آباد کنگزمین نے لگاتار دوسری فتح اپنے نام کرلی۔
اتوار کے کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیزن 11 کے 21 ویں میچ میں حیدر آباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے ملا 154 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
حیدرآباد کنگزمین کے اوپننگ بیٹر اور کپتان لبوشین نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
حیدرآباد کی طرف سے معاذ صداقت نے 30، صائم ایوب نے 35، عثمان خان 1 اور کوشل پریرا 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ میکسویل نے ناقابلِ شکست 21 رنز اسکور کیے۔
قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو 154 رنز کا ہدف دیا تھا۔
یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 153 رنز بنائے۔ ڈیون کانوے نے 45 اور مارک چپمین 42 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔
سمیر منہاس 22، محمد فائق 18، حیدر علی 6، فہیم اشرف 5، عماد وسیم 2، مہران ممتاز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
حیدرآباد کے آصف محمود نے آخری اوور میں 4 وکٹیں لیں جبکہ محمد علی نے 2 اور میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔


Comments