BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
لائف اسٹائل

لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے ممبئی میں چل بسیں

  • آشا بھوسلے دو گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازی گئیں
شائع اپ ڈیٹ

بالی وڈ کی ورسٹائل گلوکارہ آشا بھوسلے ممبئی میں چل بسیں،ان کی عمر 92 برس تھی۔ سات دہائیوں تک اپنی آواز کا جادو جگانے والی آشا بھوسلے نے فلمی موسیقی کو ایک نئی پہچان دی تھی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ان کا غیر معمولی موسیقی کا سفر، جو دہائیوں پر محیط تھا، ہمارے ثقافتی ورثے کے لیے ایک سرمایہ رہا اور اس نے دنیا بھر کے ان گنت دلوں کو چھو لیا۔ ان کی آواز، خواہ وہ سریلی دھنیں ہوں یا متحرک کمپوزیشن ہمیشہ ایک لازوال چمک لیے ہوئے تھی۔

ان کی پوتی زنائی بھوسلے کے مطابق آشا بھوسلے کو ہفتے کی شام سینے میں انفیکشن اور نقاہت کے باعث ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تقریباً سات دہائیوں پر محیط طویل فنی سفر طے کرنے والی آشا بھوسلے بھارت کی ایک اورعظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن تھیں۔اپنے شاندار کیریئر کے دوران آشا بھوسلے دو گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں جبکہ انہیں بھارت کے سب سے بڑے فلمی اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور ملک کے دوسرے بڑے سویلین اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Comments

200 حروف