BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

کفایت شعاری پالیسی: سندھ میں کاروباری اوقات محدود، مارکیٹیں 9 بجے بند

  • پابندیوں کا اطلاق ہفتے کے ساتوں دن ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

حکومت سندھ نے جمعہ کو صوبے بھر میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت بازاروں، ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کے لیے نئے اوقات کار نافذ کر دیے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے تحت تمام اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے، تاہم ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں کاروبار رات 9 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی۔ ان پابندیوں کا اطلاق ہفتے کے ساتوں دن بشمول ویک اینڈز پر ہوگا۔

ریسٹورنٹ اور کھانے پینے کے مراکز کو صرف رات کے کھانے کے اوقات یعنی شام 7 بجے سے رات ساڑھے 11 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔

البتہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز ان پابندیوں سے مستثنیٰ رہیں گی۔ شادی ہالوں اور بینکوئٹ ہالز کو رات 8 بجے سے آدھی رات تک تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ضروری خدمات بشمول تندور، دودھ اور دہی کی دکانیں، بیکریاں، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتال اور پیٹرول پمپس ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ حکومت نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ پولیس کے تعاون سے نئے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 مارچ کو مشرق وسطیٰ کے تنازع کے ممکنہ معاشی اثرات کے پیش نظر کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے وسیع اقدامات کا اعلان کیا تھا، جس میں سرکاری دفاتر کے لیے چار روزہ ورک ویک بھی شامل ہے۔ قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ایندھن کی بچت کی کوششوں کے تحت سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کام کریں گے جبکہ ایک اضافی ہفتہ وار چھٹی متعارف کرائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 50 فیصد سرکاری عملہ گھر سے کام کرے گا، جبکہ اسکول اگلے ہفتے سے دو ہفتوں کے لیے بند رہیں گے، تاہم بینک معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

Comments

200 حروف