بٹلر کی شاندار بیٹنگ، 27 گیندوں پر ففٹی کرڈالی
- جوس بٹلر کی آئی پی ایل میں شاندار بیٹنگ کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی
جوس بٹلر کی طویل جدوجہد رنگ لے آئی، جن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کی ناقص فارم کے بعد بٹلر نے دہلی کے خلاف صرف 27 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 5 دلکش چھکے شامل تھے۔ گجرات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 210 رنز بنائے۔
میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب دہلی کو جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے۔ پرسدھ کرشنا کی گیند پر ڈیوڈ ملر رن نہ بنا سکے لیکن رن لینے کے لیے دوڑ پڑے۔ وکٹ کیپر جوس بٹلر نے پھرتی سے گیند پکڑ کر انڈر آرم تھرو کے ذریعے کلدیپ یادو کو رن آؤٹ کر دیا اور ٹیم کو ایک رن سے فتح دلا دی۔
بٹلر نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فارم کی واپسی کے لیے پرامید تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ اس جیت کے ساتھ گجرات پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔


Comments