BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-0.79%)
KSE100 Decreased By (-0.44%)
KSE30 Decreased By (-0.4%)
BAFL 56.37 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.43%)
CNERGY 12.79 Decreased By ▼ -0.19 (-1.46%)
DFML 18.07 Increased By ▲ 0.58 (3.32%)
DGKC 185.75 Decreased By ▼ -1.47 (-0.79%)
FABL 93.39 Decreased By ▼ -0.32 (-0.34%)
FCCL 51.07 Decreased By ▼ -0.58 (-1.12%)
FFL 14.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 301.88 Decreased By ▼ -1.90 (-0.63%)
HUBC 198.00 Decreased By ▼ -0.96 (-0.48%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.05 Decreased By ▼ -0.12 (-0.46%)
MLCF 89.69 Decreased By ▼ -1.54 (-1.69%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.36 Decreased By ▼ -0.35 (-2.38%)
PIOC 235.99 Decreased By ▼ -3.63 (-1.51%)
PPL 218.98 Decreased By ▼ -2.38 (-1.08%)
PRL 91.65 Increased By ▲ 0.43 (0.47%)
SNGP 90.64 Decreased By ▼ -0.23 (-0.25%)
SSGC 23.31 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.17 Decreased By ▼ -0.39 (-3.11%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.05 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.05 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.06 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دریں اثنا بدھ کو ایشیائی تجارتی سیشن کے دوران امریکی ڈالر کی قدر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی جبکہ یورو، ین، آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالر (کیوی) کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ یہ صورتحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

گرین بیک (امریکی ڈالر) کے مقابلے میں ین کی قدر میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 158.50 فی ڈالر کی سطح پر آگیا۔ یورو 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1677 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3403 ڈالر ہوگئی۔

آسٹریلوی ڈالر 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 0.7063 ڈالر پر پہنچ گیا اور نیوزی لینڈ کا کیوی ڈالر 1.1 فیصد کی چھلانگ لگا کر 0.5795 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

امریکی ڈالر انڈیکس مسلسل تیسرے دن گراوٹ کا شکار ہو کر 98.943 کی سطح پر آ گیا، جو 11 مارچ کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔

کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جس میں بٹ کوائن 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 71,514.03 ڈالر اور ایتھر 5.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2,235.35 ڈالر پر پہنچ گیا۔

مزید برآں بدھ کو خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئیں۔

Comments

200 حروف