BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ایران جنگ کے بڑھتے خطرات، ڈالر کی قدر مستحکم

  • ڈالر انڈیکس 100.2 کی سطح پر مستحکم رہا، جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ میں معمولی کمی دیکھی گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی کرنسی مارکیٹ میں پیر کے روز امریکی ڈالر مستحکم رہا، جبکہ جاپانی ین 160 فی ڈالر کی اہم حد کے قریب ٹریڈ کرتا رہا۔ سرمایہ کار ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ڈیڈ لائن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا بیان میں دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے منگل کی شام تک آبنائے ہرمز نہ کھولی تو وہ ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس صورتحال نے عالمی منڈیوں میں غیر یقینی کیفیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ایشیا اور یورپ میں تعطیلات کے باعث پیر کے روز مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں، تاہم مجموعی طور پر سرمایہ کاروں میں خطرے سے بچنے کا رجحان دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال تیل کی قیمتوں، مہنگائی اور شرح سود کی پالیسیوں پر براہ راست اثر ڈال رہی ہے، جس کی وجہ سے ڈالر کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

ڈالر انڈیکس 100.2 کی سطح پر مستحکم رہا، جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ آسٹریلوی ڈالر بھی کمزور رجحان کے باوجود معمولی بہتری کے ساتھ 0.6893 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی تیل کی قیمتوں کو 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچا دیا ہے، جس سے مہنگائی اور عالمی معیشت کی شرح نمو پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

جاپانی ین 159.77 فی ڈالر پر آگیا، جو گزشتہ 21 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔ جاپانی حکام نے کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کا عندیہ دیا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں ین پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Comments

200 حروف