BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

مہنگی توانائی کے اثرات، سونا 17 سال کی بدترین ماہانہ کارکردگی کی جانب گامزن

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,578.89 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں ممکنہ کمی کی توقعات کے باعث منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم مہنگی توانائی کے اثرات کے سبب یہ دھات گزشتہ 17 سال کی بدترین ماہانہ کارکردگی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اس دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,578.89 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 1.2 فیصد اضافے سے 4,611.30 ڈالر پر ٹریڈ ہوئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی مہم ختم کرنے کے عندیے نے مالیاتی منڈیوں میں مثبت ردعمل پیدا کیا، جس سے سونے کی قیمتوں کو سہارا ملا۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی سے دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں حالیہ استحکام اس تاثر کو ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کار ایران جنگ کو عالمی معیشت کے لیے خطرہ سمجھنے لگے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر اس ماہ سونے کی قیمتوں میں 13 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو اکتوبر 2008 کے بعد سب سے بڑی ماہانہ گراوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کی بڑی وجہ مضبوط ڈالر اور امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات کا ختم ہونا ہے۔

امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے کہا ہے کہ مرکزی بینک صورتحال کا جائزہ لے کر مستقبل کے فیصلے کرے گا، کیونکہ تیل کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں۔ عام طور پر کم شرح سود کے ماحول میں سونے کی مانگ بڑھتی ہے کیونکہ یہ منافع نہ دینے والا اثاثہ ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 72.27 ڈالر، پلاٹینم تقریباً 1 فیصد بڑھ کر 1,916.77 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 2.3 فیصد اضافے سے 1,437.76 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

Comments

200 حروف