BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

مشرق وسطیٰ جنگ : بیرک گولڈ کا پاکستان میں سونے اور تانبے کے منصوبے میں تاخیر کا فیصلہ

  • جولائی سے شروع ہونے والی سرگرمیوں کی رفتار سست کر دی جائے گی، ریکوڈک منصوبے کے ترقیاتی کاموں اور اخراجات میں ایک سال تک کمی کا اعلان
شائع اپ ڈیٹ

فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع اور پاکستان میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باعث بیرک مائننگ اپنے تانبے اور سونے کے بڑے منصوبے میں تاخیر کر رہی ہے۔ اخبار نے یہ دعویٰ متعلقہ خط و کتابت دیکھنے کے بعد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیرک گولڈ نے اپنے پاکستانی شراکت داروں اور مقامی آپریٹر کو بتایا کہ ابتدائی جائزوں اور پاکستان و مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی مسائل میں حالیہ اضافے کے پیشِ نظر کمپنی ضروری سمجھتی ہے کہ اس کے ممکنہ اثرات اور ترسیلی حکمت عملی کا مزید جائزہ لیا جائے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ جولائی سے شروع ہونے والے 12 ماہ کے عرصے کے لیے ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار سست کر دی جائے گی اور اس کے مطابق منصوبے پر ہونے والے اخراجات میں بھی کمی کی جائے گی۔ خبر رساں ادارے رائٹر کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر بیرک مائننگ نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

گزشتہ ماہ بیرک کے سی ای او مارک ہِل نے مالیاتی نتائج کے بعد ایک کال کے دوران کہا تھا کہ کمپنی کا بورڈ بلوچستان میں سونے اور تانبے کے منصوبے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے سیکیورٹی انتظامات، ترقیاتی ٹائم ٹیبل اور کیپیٹل بجٹ کا جائزہ فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور عمل مکمل ہونے کے بعد تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سونے اور تانبے کا یہ منصوبہ 50 فیصد بیرک گولڈ، 25 فیصد تین وفاقی سرکاری اداروں اور 25 فیصد حکومتِ بلوچستان کی ملکیت ہے۔

Comments

Comments are closed.