BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ورلڈ کپ 2026 : کائیلیان ایم باپے کی مکمل فٹنس کے ساتھ میدان میں واپسی

  • فرانس ورلڈ کپ کے گروپ آئی میں ناروے، سینیگال اور انٹر کانٹینینٹل پلے آف کے فاتح کے ساتھ کھیلے گا
شائع اپ ڈیٹ

فرانسیسی فٹ بال اسٹار اور ریال میڈرڈ کے مایہ ناز اسٹرائیکر کائیلیان ایم باپے نے گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات اور سو فیصد فٹنس کا اعلان کر دیا ہے۔ 27 سالہ مباپے جو گزشتہ سیزن سے جاری انجری کے باعث 2026 کے آغاز میں چار اہم لیگ میچز سے باہر رہے تھے، اب دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

حال ہی میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں وہ 64 ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے، جہاں ان کی ٹیم نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔

ہسپانوی اخبار اے ایس سے گفتگو کرتے ہوئے باپے کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل ریال میڈرڈ کے تمام بقیہ میچز کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی تیاری کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ وہ اپنے کلب کے لیے گول کریں، ٹائٹل جیتیں اور آخری لمحے تک لڑیں ،تاکہ میگا ایونٹ میں اپنی بہترین فارم کے ساتھ پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ باپے کو برازیل اور کولمبیا کے خلاف شیڈول دوستانہ میچوں کے لیے فرانسیسی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے، جو امریکہ میں کھیلے جائیں گے۔ 2026 کا ورلڈ کپ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہو رہا ہے، جہاں فرانس کو گروپ آئی میں ناروے اور سینیگال جیسی سخت ٹیموں کا سامنا کرنا ہوگا۔ کائیلیان ایم باپے کی واپسی نے فرانسیسی شائقین میں امید کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔

Comments

Comments are closed.