BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-0.33%)
KSE100 Decreased By (-0.75%)
KSE30 Decreased By (-0.85%)
BAFL 59.71 Decreased By ▼ -1.25 (-2.05%)
BIPL 24.43 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
BOP 31.39 Decreased By ▼ -0.06 (-0.19%)
CNERGY 11.80 Increased By ▲ 0.35 (3.06%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 1.46 (8.7%)
DGKC 201.00 Increased By ▲ 0.01 (0%)
FABL 93.50 Decreased By ▼ -1.74 (-1.83%)
FCCL 59.73 Decreased By ▼ -0.09 (-0.15%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.07 (-0.48%)
GGL 19.72 Decreased By ▼ -0.24 (-1.2%)
HBL 305.01 Decreased By ▼ -2.20 (-0.72%)
HUBC 206.10 Decreased By ▼ -1.28 (-0.62%)
HUMNL 8.00 Decreased By ▼ -0.15 (-1.84%)
KEL 6.25 Decreased By ▼ -0.04 (-0.64%)
LOTCHEM 24.59 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
MLCF 103.98 Decreased By ▼ -1.15 (-1.09%)
OGDC 312.50 Decreased By ▼ -1.54 (-0.49%)
PAEL 34.75 Decreased By ▼ -0.86 (-2.42%)
PIBTL 13.77 Decreased By ▼ -0.23 (-1.64%)
PIOC 272.00 Decreased By ▼ -3.03 (-1.1%)
PPL 222.66 Decreased By ▼ -1.09 (-0.49%)
PRL 81.10 Increased By ▲ 1.59 (2%)
SNGP 94.75 Increased By ▲ 0.29 (0.31%)
SSGC 23.49 Decreased By ▼ -0.11 (-0.47%)
TELE 7.33 Decreased By ▼ -0.08 (-1.08%)
TPLP 12.76 Decreased By ▼ -0.12 (-0.93%)
TRG 52.79 Decreased By ▼ -0.41 (-0.77%)
UNITY 8.57 Decreased By ▼ -0.19 (-2.17%)
WTL 1.31 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

نیوزی لینڈ کی نئی نجی ٹی 20 لیگ کی حمایت، ویمنز کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کا مطالبہ

  • نئی لیگ کے منتظمین نے نجی ملکیت والی چھ فرنچائزز پر مشتمل لیگ کی تجویز دی ہے اور جنوری 2027 تک پہلے ٹورنامنٹ کے آغاز کی امید ظاہر کی ہے
شائع اپ ڈیٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے اپنے 21 سالہ پرانے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سپر سمیش کی جگہ مجوزہ این زیڈ ٹوئنٹی فرینچائز لیگ کو ترجیحی آپشن کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ اس نئی لیگ کے منتظمین نے نجی ملکیت والی چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی تجویز دی ہے، جسے جنوری 2027 تک شروع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے، تاہم حتمی معاہدہ تجارتی اور انتظامی معاملات کے حل سے مشروط ہوگا۔ بورڈ کی چیئرپرسن ڈیانا پوکیٹاپو لنڈن کا کہنا ہے کہ وہ اس لیگ میں خواتین کے مقابلوں کو شامل دیکھنا چاہتی ہیں، تاکہ خواتین کرکٹ کی اہمیت اور نمائش برقرار رہے۔

بورڈ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ٹیموں کی علاقائی نمائندگی یقینی بنائی جائے، تاکہ نوجوان کرکٹرز اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شمولیت کی تجویز پر بھی غور کیا تھا لیکن آخر کار اپنے مقامی مقابلے کو نئے سرے سے منظم کرنے کا فیصلہ کیا۔ بورڈ کا ماننا ہے کہ سپر سمیش کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

Comments

Comments are closed.