BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

نیویارک: ائر کینیڈا کا طیارہ گاڑی سے ٹکرا گیا، لاگارڈیا ایئرپورٹ بند

  • سی آر جے 900 طیارہ تقریباً 24 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی سے ٹکرایا
شائع اپ ڈیٹ

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق پیر کی شام نیویارک کے لاگارڈیا ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایئر کینیڈا ایکسپریس کا ایک علاقائی جیٹ گراؤنڈ وہیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال سے آنے والا سی آر جے 900 طیارہ تقریباً 24 میل فی گھنٹہ (39 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے گاڑی سے ٹکرایا۔

یہ جیٹ طیارہ جاز ایوی ایشن چلا رہا تھا جو ایئر کینیڈا کا علاقائی پارٹنر ہے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے ) کے نوٹس کے مطابق ریگولیٹر نے عالمی وقت (جی ایم ٹی) کے مطابق صبح 5 بجکر 30 منٹ تک ائرپورٹ پر موجود تمام طیاروں کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ (پروازیں روکنے کا حکم) جاری کردیا۔

ایف اے اے کے نوٹس میں بتایا گیا کہ ائرپورٹ پر پروازیں روکنے کی وجہ ایک ہنگامی صورتحال تھی اور اس پابندی میں توسیع کا قوی امکان ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

لاگارڈیا ائرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے یا انہیں واپس ان کے روانگی کے مقام پر بھیج دیا گیا ہے۔

ہوا بازوں کے لیے جاری کردہ ایک علیحدہ نوٹس میں، ایف اے اے نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ عالمی وقت (جی ایم ٹی) کے مطابق شام 06:00 بجے تک بند رہ سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود غیر تصدیق شدہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے اور وہ اوپر کی طرف جھکا ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز فوری طور پر اس فوٹیج کی تصدیق نہیں کرسکا۔

نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ لاگارڈیا ایئرپورٹ کے رن وے پر طیارے اور گاڑی کے درمیان پیش آنے والے مبینہ واقعے پر جوابی کارروائی کررہا ہے، تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب، ایئر کینیڈا اور ایف اے اے نے تبصرے کے لیے کی جانے والی درخواستوں کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

Comments

200 حروف