BR100 Decreased By (-0.32%)
BR30 Decreased By (-0.62%)
KSE100 Decreased By (-0.4%)
KSE30 Decreased By (-0.65%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.57 Increased By ▲ 0.15 (0.59%)
BOP 33.78 Decreased By ▼ -0.47 (-1.37%)
CNERGY 8.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.75 Increased By ▲ 0.24 (0.27%)
FCCL 53.65 Decreased By ▼ -0.24 (-0.45%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.37 Increased By ▲ 0.57 (2.88%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -0.56 (-0.2%)
HUBC 214.25 Decreased By ▼ -1.15 (-0.53%)
HUMNL 11.14 Increased By ▲ 0.14 (1.27%)
KEL 8.04 Decreased By ▼ -0.07 (-0.86%)
LOTCHEM 28.00 Increased By ▲ 0.56 (2.04%)
MLCF 87.68 Decreased By ▼ -0.37 (-0.42%)
OGDC 320.00 Decreased By ▼ -4.56 (-1.4%)
PAEL 40.20 Increased By ▲ 0.26 (0.65%)
PIBTL 17.20 Decreased By ▼ -0.12 (-0.69%)
PIOC 274.51 Decreased By ▼ -0.95 (-0.34%)
PPL 228.49 Decreased By ▼ -4.29 (-1.84%)
PRL 34.42 Decreased By ▼ -0.53 (-1.52%)
SNGP 99.00 Decreased By ▼ -0.61 (-0.61%)
SSGC 26.71 Decreased By ▼ -0.46 (-1.69%)
TELE 8.57 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.70 Decreased By ▼ -0.05 (-0.07%)
UNITY 11.54 Decreased By ▼ -0.13 (-1.11%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کھیل

میامی اوپن میں اپ سیٹ شکست، ایگا شوائنٹیک کا اپنے کھیل میں سادگی لانے کا فیصلہ

  • ٹینس ذہنی طور پر پیچیدہ ہو گئی، شوائنٹیک نے ناکامی کا اعتراف کرلیا
شائع March 20, 2026 اپ ڈیٹ March 20, 2026 04:49pm

میامی اوپن میں جمعرات کو ٹینس کی دنیا اس وقت حیران رہ گئی جب عالمی نمبر 50 میگڈا لینیٹ نے چھ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن ایگا شوائنٹیک کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ایگا شوائنٹیک کو گزشتہ 74 ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس میں پہلی بار اپنے افتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 24 سالہ پولش اسٹار جنہیں دوسرے راؤنڈ میں بائی ملی تھی پہلے سیٹ میں 6-1 کی برتری کے ساتھ میچ پر حاوی تھیں، مگر ان کی ہم وطن لینیٹ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ 7-5 اور 6-3 سے جیت کر ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

شوائنٹیک نے شکست کے بعد اعتراف کیا کہ ان کے لیے ٹینس ذہنی طور پر پیچیدہ ہو گئی ہے اور وہ اب اپنے کھیل میں سادگی لانے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ پر ان کی ذہنی حالت کو بہتر ہونے میں وقت لگے گا کیونکہ دوسرے اور تیسرے سیٹ میں ان کی حکمتِ عملی مکمل طور پر بکھر گئی تھی۔

دوسری جانب 34 سالہ میگڈا لینیٹ نے اس تاریخی جیت پر انکساری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایگا شوائنٹیک نے ٹینس میں کامیابی کا ایک ایسا بلند معیار مقرر کر رکھا ہے جو اکثر ناقابلِ رسائی ہوتا ہے۔ لینیٹ کے مطابق یہ ان کے کیریئر کی ایک اہم ترین فتح ہے، تاہم وہ اس پر زیادہ شور شرابا کر کے اپنی ہم وطن کھلاڑی کی حوصلہ شکنی نہیں کرنا چاہتیں۔

Comments

200 حروف