BR100 Decreased By (-0.77%)
BR30 Decreased By (-1.09%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.42%)
BAFL 56.49 Decreased By ▼ -0.24 (-0.42%)
BIPL 26.91 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
BOP 33.38 Decreased By ▼ -0.37 (-1.1%)
CNERGY 9.93 Increased By ▲ 0.05 (0.51%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.10 (0.56%)
DGKC 200.40 Decreased By ▼ -4.53 (-2.21%)
FABL 99.23 Decreased By ▼ -0.87 (-0.87%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.34 (-0.64%)
FFL 16.45 Decreased By ▼ -0.07 (-0.42%)
GGL 25.40 Increased By ▲ 0.56 (2.25%)
HBL 299.74 Decreased By ▼ -0.08 (-0.03%)
HUBC 216.69 Decreased By ▼ -0.39 (-0.18%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.11 (-1.04%)
KEL 7.15 Decreased By ▼ -0.07 (-0.97%)
LOTCHEM 29.39 Increased By ▲ 0.08 (0.27%)
MLCF 90.19 Decreased By ▼ -1.97 (-2.14%)
OGDC 316.49 Increased By ▲ 0.20 (0.06%)
PAEL 41.40 Decreased By ▼ -0.64 (-1.52%)
PIBTL 16.31 Decreased By ▼ -0.10 (-0.61%)
PIOC 290.87 Decreased By ▼ -9.37 (-3.12%)
PPL 216.20 Decreased By ▼ -0.64 (-0.3%)
PRL 51.75 Increased By ▲ 0.89 (1.75%)
SNGP 99.86 Decreased By ▼ -1.86 (-1.83%)
SSGC 26.21 Decreased By ▼ -0.77 (-2.85%)
TELE 8.41 Decreased By ▼ -0.24 (-2.77%)
TPLP 13.32 Decreased By ▼ -0.07 (-0.52%)
TRG 58.50 Decreased By ▼ -0.76 (-1.28%)
UNITY 10.07 Decreased By ▼ -0.23 (-2.23%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

حکومت کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کا دائرہ کار غیرملکی شہریوں اور سرمایہ کاروں تک پھیلانے کا فیصلہ

  • مالی سال 2025 میں پاکستان نے 38.3 ارب ڈالر کی تاریخی ترسیلاتِ زر حاصل کیں، وزیر خزانہ
شائع اپ ڈیٹ

وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب غیر ملکی شہری، غیر ملکی کمپنیاں اور ادارہ جاتی سرمایہ کار بھی یہ اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور حکومتی سیکیورٹیز سمیت نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس اقدام کو پاکستان کو عالمی مالیاتی منڈیوں سے مربوط کرنے اور محفوظ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے حکومتی عزم کا حصہ قرار دیا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے بیرونِ ملک مقیم ایک کروڑ 10 لاکھ پاکستانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی معیشت کی مضبوطی کا بڑا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان نے 38.3 ارب ڈالر کی تاریخی ترسیلاتِ زر حاصل کیں، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ حجم 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس کارکردگی کے ساتھ پاکستان اب ترسیلاتِ زر وصول کرنے والا دنیا کا پانچواں اور جنوبی ایشیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 16.3 ارب ڈالر جبکہ ملک کے مجموعی ذخائر 21.6 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ستمبر 2020 میں دور رہ کر بھی پاس کے سلوگن کے ساتھ شروع کی گئی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کے اب تک 9 لاکھ سے زائد اکاؤنٹ کھل چکے ہیں، جن کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر سے زائد رقم ملک میں آئی ہے۔

وزیرِ خزانہ نے عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں، کیونکہ حکومت عالمی سرمائے کے لیے ایک شفاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

200 حروف