کاروبار اور معیشت
شادمان کاٹن ملز: سی ای او اور چیئرپرسن کی دوبارہ تعیناتی کا اعلان
- دونوں شخصیات کی تعیناتی 3 سالہ مدت کے لیے کی گئی
شادمان کاٹن ملز لمیٹڈ (ایس ایچ سی ایم) نے پیر کو کمپنی میں اہم عہدوں پر نئی تعیناتیوں کا اعلان کردیا ۔
ملز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں ان تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
نوٹس کے مطابق شاہد مظہر کو دوبارہ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا ہے جبکہ غزالہ شاہد کو بورڈ کی چیئرپرسن کے عہدے پر پھر تعینات کیا گیا۔
ان دونوں شخصیات کی دوبارہ تعیناتی 3 سالہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔
شادمان کاٹن ملز کا قیام 1979 میں کمپنیز ایکٹ 1973 (جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 ہے) کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر عمل میں آیا۔ یہ کمپنی یارن تیار اور فروخت کرتی ہے۔ یہ ادارہ ایک رنگ اسپننگ مل اور ملبوسات کی سلائی کے یونٹ پر مشتمل ہے۔


Comments