BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.21%)
KSE100 Increased By (0.05%)
KSE30 Increased By (0.03%)
BAFL 56.80 Increased By ▲ 0.07 (0.12%)
BIPL 26.93 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
BOP 33.70 Decreased By ▼ -0.05 (-0.15%)
CNERGY 10.05 Increased By ▲ 0.17 (1.72%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
DGKC 203.56 Decreased By ▼ -1.37 (-0.67%)
FABL 99.55 Decreased By ▼ -0.55 (-0.55%)
FCCL 53.35 Increased By ▲ 0.26 (0.49%)
FFL 16.54 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
GGL 25.62 Increased By ▲ 0.78 (3.14%)
HBL 300.49 Increased By ▲ 0.67 (0.22%)
HUBC 217.30 Increased By ▲ 0.22 (0.1%)
HUMNL 10.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.28%)
LOTCHEM 29.47 Increased By ▲ 0.16 (0.55%)
MLCF 91.31 Decreased By ▼ -0.85 (-0.92%)
OGDC 317.74 Increased By ▲ 1.45 (0.46%)
PAEL 42.10 Increased By ▲ 0.06 (0.14%)
PIBTL 16.51 Increased By ▲ 0.10 (0.61%)
PIOC 298.01 Decreased By ▼ -2.23 (-0.74%)
PPL 217.71 Increased By ▲ 0.87 (0.4%)
PRL 52.12 Increased By ▲ 1.26 (2.48%)
SNGP 101.45 Decreased By ▼ -0.27 (-0.27%)
SSGC 26.65 Decreased By ▼ -0.33 (-1.22%)
TELE 8.56 Decreased By ▼ -0.09 (-1.04%)
TPLP 13.55 Increased By ▲ 0.16 (1.19%)
TRG 59.01 Decreased By ▼ -0.25 (-0.42%)
UNITY 10.17 Decreased By ▼ -0.13 (-1.26%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

برآمدی کارگو پر 50 روپے فی کلو چارجز کے نفاذ پر ایل سی سی آئی کا اظہار تشویش

  • اقدام غیر منصفانہ اور برآمدی صنعت کے لیے نقصان دہ قرار، صدر فہیم سہگل کا فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ
شائع اپ ڈیٹ

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے جیریزڈناٹا کی جانب سے برآمدی کارگو پر 50 روپے فی کلو چارجز کے نفاذ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو غیر منصفانہ اور پاکستان کی جدوجہد کرتی ہوئی برآمدی صنعت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایل سی سی آئی کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ ایئر کارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (اے سی اے اے پی) نے اس اچانک اور یکطرفہ فیصلے پر سنگین خدشات سے آگاہ کیا ہے، جس سے ملک بھر کے فریٹ فارورڈرز، کارگو ایجنٹس اور برآمد کنندگان میں بے چینی پھیل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر ایسے اقدامات برآمدی آپریشنز میں خلل ڈالنے اور کاروباری برادری پر مالی بوجھ بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

فہیم الرحمان سہگل نے واضح کیا کہ پاکستانی برآمد کنندگان پہلے ہی بجلی کے مہنگے ٹیرف، بڑھتے ہوئے سفری اخراجات اور عالمی منڈی میں شدید مقابلے کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے میں لاجسٹک چین میں کسی بھی اضافی چارج سے پاکستانی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں مسابقت کم ہو جائے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ برآمدی شعبے کو مزید اخراجات کے بجائے سہولیات اور مستحکم پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور ایئر لائنز سے مطالبہ کیا کہ وہ برآمد کنندگان اور ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میں اس فیصلے پر نظرثانی کریں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف