BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ایف بی آر نے گوشت کی برآمد کے لیے نئی قیمتیں مقرر کر دیں

  • برآمدی قیمتوں کا تعین امریکی ڈالر فی کلوگرام کی بنیاد پر کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیو ایشن لاہور نے تمام ممالک کو گوشت کی برآمد پر کسٹمز ویلیوز پر نظرثانی کردی ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ نے ایک رولنگ جاری کی ہے۔

رولنگ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے چِلڈ/فروزن بڑے گوشت بشمول گائے، بچھڑے، بیل اور بھینس، چھوٹے گوشت بشمول بکرا، دنبہ اور اونٹ کے ٹھنڈے کیے گئے یا منجمد سالم گوشت کی برآمدی کسٹمز ویلیوز پر نظرثانی کی ہے۔

برآمدی قیمتوں کا تعین امریکی ڈالر فی کلوگرام کی بنیاد پر کیا گیا جو کہ 4.20 ڈالر سے 5.80 ڈالر فی کلوگرام (ایکسپورٹ ایف او بی ویلیو) کے درمیان مقرر کی گئی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیو ایشن لاہور کو ڈائریکٹر جنرل ویلیو ایشن کراچی کی جانب سے گوشت کی برآمدی کسٹمز ویلیو کے حوالے سے ویلیو ایشن رولنگ جاری کرنے کی ہدایات موصول ہوئیں، چنانچہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیو ایشن لاہور کی جانب سے کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 اے اور سیکشن 25 کے سب سیکشن 15 کے تحت مذکورہ قیمت کے تعین کا عمل شروع کیا۔

اس سلسلے میں 7 اجلاس منعقد کیے گئے جن میں اہم اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کو یقینی بنایا گیا جن میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، آل پاکستان میٹ ایکسپورٹر اینڈ پروسیسر ایسوسی ایشن کے نمائندے اور گوشت کے دیگر برآمد کنندگان شامل تھے۔

مذکورہ اجلاسوں میں اس معاملے یعنی گوشت کی قیمتوں کے تعین پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ بعض اسٹیک ہولڈرز نے اپنی تجاویز غور کے لیے پیش کیں جن کا گوشت کی ویلیو ایشن کے حوالے سے مکمل اور باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ نے مزید بتایا کہ متعلقہ اشیاء کی برآمدی کسٹمز ویلیو کے تعین کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات، اجلاس کے دوران پیش کیے گئے دلائل، قیمتوں کے رجحانات اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ سے حاصل کردہ برآمدی ڈیٹا کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف