BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

پہلا ون ڈے : رانا کی پانچ وکٹیں، بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی

  • پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، ناہید رانا کے پانچ شکار
شائع اپ ڈیٹ

بنگلہ دیش کے نوجوان تیز رفتار باؤلر ناہید رانا نے اپنی پہلی پانچ وکٹیں حاصل کر کے بدھ کو کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دلوا دی۔

ناہید رانا نے صرف 24 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم محض 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے یہ ہدف صرف 15.1 اوورز میں حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ اس سے قبل ناہید رانا نے اپنے 7 اوورز کے اسپیل میں تباہ کن باؤلنگ کی اور پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف اس کے اب تک کے کم ترین ون ڈے اسکور (114 رنز) پر محدود کر دیا, اس سے قبل پاکستان کا کم ترین اسکور 1999 کے ورلڈ کپ میں 161 رنز تھا۔

23 سالہ ناہید رانا ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے کسی بھی ٹیم کے ٹاپ 5 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے صاحبزادہ فرحان، شامل حسین، معاذ صداقت، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان مہدی حسن معراج نے بھی 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ناہید کا بھرپور ساتھ دیا۔اسی طرح مستفیض احمد اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 37 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی لیکن پوری ٹیم 30.4 اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔

ناہید رانا اب مستفیض احمد کے بعد دوسرے بنگلہ دیشی باؤلر ہیں جنہوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.