BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

ناقابلِ شکست بھارت تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن، احمد آباد میں نیوزی لینڈ کو شکست

  • اوپنر سنجو سیمسن کی مسلسل تیسری اننگز میں 80 پلس رنز کے ساتھ رنز بنانے کی مشین بننے کی روایت برقرار
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم نے وائٹ بال کرکٹ میں اپنی حکمرانی ثابت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے ہرا کر تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ اس تاریخی فتح پر عالمی کرکٹ کے حلقوں نے بھارت کو ناقابلِ شکست قرار دیتے ہوئے اسے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اوپنر سنجو سیمسن نے مسلسل تیسری بار 80 سے زائد رنز کی اننگز کھیل کر اپنی شاندار فارم برقرار رکھی اور ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب جسپریت بمراہ نے اپنی جادوئی بولنگ سے فلیٹ پچ پر محض 15 رنز دے کر 4 وکٹیں اڑائیں اور ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار پائے۔

سابق برطانوی کپتان ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھارتی ٹیم کے غلبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور بیٹنگ لائن اپ اور بمراہ جیسے باصلاحیت بولر کا امتزاج بھارت کو دنیا کی سب سے بہترین وائٹ بال ٹیم بناتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حالیہ 32 میچوں میں سے 30 میں فتح بھارتی برتری کا واضح ثبوت ہے۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کی کامیابی کا سہرا ان کے مضبوط سسٹم، طویل مدتی منصوبہ بندی اور درست وقت پر درست لوگوں کو مواقع فراہم کرنے کے سر باندھا۔ ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر اور روہت شرما سمیت دیگر نامور کھلاڑیوں نے بھی اس کامیابی کو سراہا۔

کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ اب ان کی نظریں 2028 کے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مرکوز ہیں۔

Comments

200 حروف