BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پی سی بی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور صائم باہر

  • سیریز کا آغاز11 مارچ سے ہوگا، تمام میچز شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کے تمام میچز شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔6 نئے کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہیں جن میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود،شامل حسین اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، یہ اقدام نئے ٹیلنٹ پر توجہ مرکوز کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شامل حسین حال ہی میں پاکستان شاہینز کے اس اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلنے کے لیے ابوظہبی کا دورہ کیا تھا۔ سابق ون ڈے کپتان بابر اعظم کو نمایاں طور پر اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے،یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے شائقین اور تجزیہ کاروں کے درمیان بحث چھڑنے کا امکان ہے۔

پاکستان نے آخری بار گزشتہ سال نومبر میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی جب اس نے ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کو 3-0 سے شکست دی تھی۔شاہین کی قیادت میں یہ دوسری ون ڈے اسائنمنٹ تھی،اس سے قبل انہوں نے اپنی کپتانی کے پہلے مرحلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستانی ٹیم 8 مارچ کو ڈھاکہ پہنچے گی اور سیریز کے پہلے میچ سے قبل 10 مارچ کو تربیتی سیشن کرے گی۔

پاکستان اسکواڈ:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین۔

سیریز کا شیڈول:

8 مارچ: پاکستانی ٹیم کی ڈھاکہ آمد

10 مارچ: پریکٹس سیشن

11 مارچ: پہلا ون ڈے – شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکہ

13 مارچ: دوسرا ون ڈے – شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکہ

15 مارچ: تیسرا ون ڈے – شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکہ

Comments

200 حروف