BR100 Decreased By (-0.61%)
BR30 Decreased By (-0.88%)
KSE100 Decreased By (-0.43%)
KSE30 Decreased By (-0.39%)
BAFL 56.38 Decreased By ▼ -0.09 (-0.16%)
BIPL 24.77 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.76 Decreased By ▼ -0.22 (-1.69%)
DFML 18.30 Increased By ▲ 0.81 (4.63%)
DGKC 184.90 Decreased By ▼ -2.32 (-1.24%)
FABL 93.49 Decreased By ▼ -0.22 (-0.23%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -1.79 (-0.59%)
HUBC 197.98 Decreased By ▼ -0.98 (-0.49%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.03 Decreased By ▼ -0.14 (-0.53%)
MLCF 89.29 Decreased By ▼ -1.94 (-2.13%)
OGDC 313.20 Decreased By ▼ -0.19 (-0.06%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.25 Decreased By ▼ -0.46 (-3.13%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.35 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SNGP 90.74 Decreased By ▼ -0.13 (-0.14%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.11 (-1.45%)
TPLP 12.06 Decreased By ▼ -0.50 (-3.98%)
TRG 55.05 Decreased By ▼ -0.74 (-1.33%)
UNITY 7.98 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مزید بہتر

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 279.46 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 279.46 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقامی کرنسی 279.47 پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر پیر کو یورو کی قدر میں کمی آئی، سوئس فرانک مہنگا ہوا اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سرمایہ کاروں نے محفوظ پناہ گاہوں کا رخ کیا۔ اس واقعے نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک طویل جنگ کے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔

ایشیائی منڈیوں کے آغاز میں سوئس فرانک ڈالر کے مقابلے میں 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 0.7661 پر پہنچ گیا جبکہ یورو کے مقابلے میں 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 0.9030 کی سطح پر آگیا جو کہ 2015 کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے،تاہم بعد میں اس اضافے میں کچھ کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کی فضائیہ نے خامنہ ای کو شہید کردیا ہے جس کی تصدیق ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی کردی ہے۔ اس واقعے نے ایران میں جانشینی کی ایک انتہائی حساس اور پُرخطر دوڑ کا آغاز کر دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.