BR100 Increased By (0.78%)
BR30 Increased By (1.02%)
KSE100 Increased By (0.5%)
KSE30 Increased By (0.51%)
BAFL 58.66 Increased By ▲ 0.22 (0.38%)
BIPL 25.51 Increased By ▲ 0.31 (1.23%)
BOP 34.34 Increased By ▲ 0.35 (1.03%)
CNERGY 8.12 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 195.10 Increased By ▲ 2.13 (1.1%)
FABL 89.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
FCCL 53.51 Increased By ▲ 0.68 (1.29%)
FFL 18.10 Increased By ▲ 0.15 (0.84%)
GGL 19.50 Increased By ▲ 0.53 (2.79%)
HBL 286.10 Increased By ▲ 0.60 (0.21%)
HUBC 215.10 Increased By ▲ 0.72 (0.34%)
HUMNL 10.86 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
KEL 8.12 Increased By ▲ 0.10 (1.25%)
LOTCHEM 27.90 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 87.41 Increased By ▲ 0.90 (1.04%)
OGDC 322.92 Increased By ▲ 2.96 (0.93%)
PAEL 40.09 Increased By ▲ 0.67 (1.7%)
PIBTL 17.02 Increased By ▲ 0.35 (2.1%)
PIOC 270.15 Increased By ▲ 4.09 (1.54%)
PPL 230.00 Increased By ▲ 1.82 (0.8%)
PRL 34.86 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
SNGP 99.25 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
SSGC 26.84 Increased By ▲ 0.24 (0.9%)
TELE 8.63 Increased By ▲ 0.35 (4.23%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.90 Increased By ▲ 0.19 (0.27%)
UNITY 11.68 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
دنیا

ڈرون حملے کے بعد سعودی آرامکو نے راس تنورہ ریفائنری بند کر دی

  • خلیج کے ساحل پر واقع راس تنورہ کمپلیکس مشرقِ وسطیٰ کی بڑی ریفائنریوں میں شمار ہوتا ہے،
شائع March 2, 2026 اپ ڈیٹ March 2, 2026 02:02pm

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے ڈرون حملے کے بعد راس تنورہ ریفائنری عارضی طور پر بند کر دی ہے۔ ایک صنعتی ذریعے نے پیر کے روز بتایا کہ یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا، جبکہ صورتحال کو قابو میں قرار دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے ردعمل میں تہران نے خطے بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

خلیج کے ساحل پر واقع راس تنورہ کمپلیکس مشرقِ وسطیٰ کی بڑی ریفائنریوں میں شمار ہوتا ہے، جس کی یومیہ پیداواری صلاحیت تقریباً 550,000 بیرل ہے۔ یہ سعودی خام تیل کی برآمدات کے لیے ایک اہم ٹرمینل بھی ہے۔ ذریعے کے مطابق ریفائنری کو حفاظتی نقطہ نظر سے بند کیا گیا اور فوری خطرے کی کوئی اطلاع نہیں۔

آرامکو نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست پر فوری ردعمل نہیں دیا۔ ڈرون حملہ خلیجی خطے میں حملوں کی اس لہر کا حصہ ہے جس میں ابوظہبی، دبئی، دوحہ، منامہ اور عمان کے تجارتی مرکز دقم کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے باعث متحدہ عرب امارات اور عمان کے بڑے بحری مراکز متاثر ہوئے ہیں جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو تقریباً 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی توانائی تنصیبات ماضی میں بھی نشانہ بنتی رہی ہیں، خصوصاً ستمبر 2019 میں ابقیق اور خریص پلانٹس پر ڈرون اور میزائل حملوں نے وقتی طور پر ملک کی نصف سے زیادہ تیل پیداوار معطل کر دی تھی اور عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

Comments

200 حروف