BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.47 روپے پر بند
شائع February 27, 2026 اپ ڈیٹ February 27, 2026 08:22pm

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.47 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.50 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر آسٹریلوی ڈالر جمعہ کو مسلسل دوسرے ماہ نمایاں اضافے کیلئے تیار نظر آیا کیونکہ مرکزی بینک کی جانب سے سخت مانیٹری پالیسی کی توقعات بڑھ رہی ہیں۔ دوسری جانب جاپانی ین گراوٹ کی جانب گامزن رہا کیونکہ بینک آف جاپان کو ایک ایسے پرعزم وزیر اعظم کا سامنا ہے جو معیشت میں نئی روح پھونکنے کی پالیسیوں کے حامی ہیں۔

اس ماہ سرمایہ کاروں کو کئی اہم چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جن میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی ، ٹرمپ ٹیرف کے حوالے سے امریکی سپریم کورٹ کا کلیدی فیصلہ اور مصنوعی ذہانت کی تجارت میں اتار چڑھاؤ سمیت دیگر اہم پیش رفت شامل ہیں۔

تاہم رواں ماہ کرنسیوں کی قدر میں ہونے والی تبدیلیاں بنیادی طور پر شرح سود کے بدلتے ہوئے اندازوں کے باعث تھیں۔

آسٹریلوی ڈالر جو جمعہ کو 0.7106 ڈالر پر مستحکم رہا، ماہانہ بنیادوں پر تقریباً 2 فیصد اضافے کی جانب گامزن تھا۔

برطانوی پاؤنڈ 1.3484 ڈالر پر مستحکم رہا، لیکن فروری میں 1.5 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ اس کے مسلسل 3 مہینوں سے جاری اضافے کا سلسلہ ٹوٹنے والا ہے۔

بینک آف انگلینڈ کے نرم رویے نے برطانوی پاؤنڈ کی قدر کو متاثر کیا اور اب سرمایہ کار مارچ میں شرح سود میں کمی کے 83 فیصد امکانات کو مدنظر رکھ کر سودے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی ڈالر رواں ماہ 0.6 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جسے فیڈرل ریزرو کے قدرے سخت موقف سے مدد ملی ہے۔

جنوری کے پالیسی اجلاس میں ’کئی‘ پالیسی سازوں نے اشارہ دیا تھا کہ اگر مہنگائی کی شرح بلند رہی تو وہ شرح سود میں اضافے کے لیے تیار ہیں، اس کے باوجود سرمایہ کار اب بھی اس سال فیڈرل ریزرو کی جانب سے مزید دو کٹوتیوں کی توقع کر رہے ہیں۔

جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زیادہ اضافہ ہوا، کیونکہ تاجروں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات میں توسیع کے بعد ممکنہ سپلائی میں خلل کے خدشات کو مدنظر رکھا۔

برینٹ کرُوڈ فیوچرز 1.38 ڈالر، یا 1.95 فیصد کے اضافے کے ساتھ 72.13 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں ( عالمی معیاری وقت 11 بج کر 10 منٹ تک)۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کرُوڈ 1.40 ڈالر، یا 2.15 فیصد کے اضافے کے ساتھ 66.61 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی شرحیں (جمعہ)

قیمت خرید: 279.47 روپے

قیمت فروخت: 279.67 روپے

Comments

200 حروف