BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی، حبکو کے منافع میں ایک فیصد کی گراوٹ

  • مجموعی بنیادوں پر کمپنی نے گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 25.78 ارب روپے کا منافع ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

کم آمدنی کے باعث پاکستان کے سب سے بڑے آزاد پاور پروڈیوسر (آئی پی پی ) حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کے منافع میں تقریباً 1 فیصد کی کمی دیکھی گئی جو 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی کے دوران 25.62 ارب روپے رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کو منگل کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق مجموعی بنیادوں پر کمپنی نے گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 25.78 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا تھا۔

نتیجتاً زیرِ جائزہ مدت کے دوران کمپنی کی فی شیئر آمدنی کم ہوکر 17.16 روپے رہ گئی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 17.99 روپے تھی۔

کمپنی نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے 5 روپے فی شیئر (یعنی 50 فیصد) عبوری نقدی منافع کا اعلان کیا ہے۔ یہ اس عبوری منافع کے علاوہ ہے جو پہلے ہی 5 روپے فی شیئر کے حساب سے ادا کیا جا چکا ہے۔

مجموعی بنیادوں پر صارفین کے ساتھ معاہدوں سے حاصل ہونے والی کمپنی کی آمدنی مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 28 فیصد کمی کے ساتھ 34.12 ارب روپے رہی، جبکہ گزشتہ سال یہ 47.53 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

کمپنی کی آمدنی کے حصول پر آنے والی لاگت مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 17 فیصد سے زائد کی کمی کے ساتھ 19.1 ارب روپے رہی جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 23.1 ارب روپے تھی۔

نتیجتاً حبکو کا مجموعی منافع مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں تقریباً 39 فیصد کمی کے ساتھ 15.01 ارب روپے رہ گیا۔ یہ مالی سال 26 کی پہلی ششماہی میں 44 فیصد کے پرافٹ مارجن کو ظاہر کرتا ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 51.4 فیصد تھا۔

اسی دوران کمپنی کی دیگر آمدنی میں 13 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا جو مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 2.7 ارب روپے تک پہنچ گئی جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 2.3 ارب روپے تھی۔

بجلی پیدا کرنے والے اس ادارے کا آپریٹنگ منافع مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 16.2 ارب روپے رہا، جس میں 27 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

حبکو کے مالیاتی اخراجات کم ہو کر 4.8 ارب روپے رہ گئے، جو کہ تقریباً 50 فیصد کی بڑی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

دوسری جانب حبکو نے مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران اپنی وابستہ کمپنیوں اور مشترکہ منصوبوں سے حاصل ہونے والے منافع کے حصے کے طور پر 21.3 ارب روپے کمائے جس میں 6 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔

ٹیکس کی ادائیگی سے قبل کمپنی کا منافع 32.67 ارب روپے رہا، جس میں 1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارے نے مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 7.04 ارب روپے کے ٹیکس ادا کیے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔

Comments

200 حروف