BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

ملکی برآمدات بڑھانے کا منصوبہ : انٹرلوپ کے سی ای او نے حکمت عملی پیش کر دی

  • مصدق ذوالقرنین نے ملبوسات اور ویلیو ایڈڈ گارمنٹس کو ترقی کا فوری ذریعہ قرار دیا
شائع February 23, 2026 اپ ڈیٹ February 23, 2026 02:11pm

پاکستان کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک انٹرلوپ لمیٹڈ کے سی ای او مصدق ذوالقرنین نے ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے جامع مختصر اور طویل مدتی روڈ میپ (لائحہ عمل) پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے ملبوسات اور ویلیو ایڈڈ گارمنٹس کو ترقی کا فوری ذریعہ قرار دیا جبکہ پائیدار صنعتی توسیع کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، توانائی کے شعبے میں بہتری اور مہارتوں کی نشوونما میں مستقل سرمایہ کاری پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مختصر مدت میں ملبوسات اور ویلیو ایڈڈ گارمنٹس برآمدات بڑھانے کا سب سے تیز راستہ فراہم کرتے ہیں۔

سی ای او نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس اس شعبے میں صنعتی بنیاد، آپریشنل مہارت اور مارکیٹ کے تعلقات پہلے سے موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم پالیسی کی رکاوٹوں کو ختم کر دیں اور واقعی یکساں مواقع فراہم کریں تو یہ شعبہ نسبتاً تیزی سے نمایاں نتائج دے سکتا ہے۔ تاہم مختصر مدتی فوائد ہمیں طویل مدتی صلاحیت سازی سے غافل نہ کر دیں۔

مصدق ذوالقرنین نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کے لیے مہارتوں کی نشوونما میں سرمایہ کاری کر کے مینوفیکچرنگ کے دیگر شعبوں میں تنوع لانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبادی کا یہ فائدہ صرف اس صورت میں حاصل ہوگا اگر ہم اپنی افرادی قوت کو ابھی سے مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہنر مند بنائیں، تاکہ آنے والی دہائی میں نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ڈھانچہ جاتی رکاوٹوں خاص طور پر توانائی کے شعبے کے مسائل کو حل کرنا ضروری ہے۔ ان کی رائے میں مسابقتی اور قابلِ بھروسہ توانائی اور ایک مستحکم پالیسی فریم ورک ہی مستقل سرمایہ کاری کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اتنا ہی اہم یہ پیغام دینا ہے کہ مینوفیکچرنگ (صنعت کاری) ایک قومی ترجیح ہے، تاکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو کہ وہ ویلیو ایڈڈ صنعتوں میں طویل مدتی سرمایہ لگائیں۔ان بنیادی عوامل کے بغیر برآمدات پر مبنی ترقی محدود رہے گی۔

Comments

200 حروف