BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

جنوری میں بجلی کی پیداوار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ٹاپ لائن

  • جنوری 2026 کے دوران بجلی کی پیداوار 9,140 گیگا واٹ آور ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے ہفتے کو ایک نوٹ میں بتایا کہ جنوری 2026 میں بجلی کی پیداوار ریکارڈ 9,140 گیگا واٹ آور (جی ڈبلیو ایچ) تک پہنچ گئی جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ پیداوار ہے۔

بروکریج ہاؤس نے کہا کہ اس اضافے کی وجہ بجلی کے کم ٹیرف، صنعتی صارفین کی جانب سے اضافی کھپت اور کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی (ٹیکس) بڑھنے کے باعث صنعتی صارفین کا نیشنل گرڈ پر منتقل ہونا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خاص بات یہ ہے کہ حکومت نے صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے 2025 کے آخر میں انکریمینٹل کنزمپشن پیکیج (اضافی کھپت کے رعایتی پیکیج) کی منظوری دی تھی۔

ترجمان پاور ڈویژن نے جمعہ کو دسمبر 2025 اور جنوری 2026 کے لیے تین سالہ طویل مدتی صنعتی رعایتی پیکیج کے اعداد و شمار اور مجموعی جائزہ جاری کیا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ان دو مہینوں کے دوران 127,686 صنعتی صارفین اس پیکیج سے مستفید ہوئے جنہیں مجموعی طور پر 12.125 ارب روپے کا ریلیف ملا۔ یہ تعداد مجموعی 278,961 صنعتی صارفین کا 46 فیصد بنتی ہے۔ اس پیکیج کے تحت چھوٹی اور بڑی دونوں صنعتوں کو اضافی بجلی کے استعمال پر 10.3 روپے فی یونٹ کا فائدہ دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ان دو مہینوں کے دوران سرپلس پیکیج کے تحت صنعتوں کو مجموعی طور پر 1,176 ملین یونٹس بجلی فروخت کی گئی جو کل صنعتی بجلی کی فروخت کا 23.8 فیصد بنتی ہے۔

Comments

200 حروف